• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنبھل کے متاثرین کو انصاف دلائیں گے

Updated: December 06, 2024, 1:07 PM IST | Agency | Lucknow

اکھلیش یادو کا اعلان، کہا:اس کیخلاف لوک سبھا اور اسمبلی میں آوازاٹھائیں گے۔

Akhilesh Yadav. Picture: INN
اکھلیش یادو۔ تصویر: آئی این این

سنبھل کے متاثرین کو انصاف دلانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) کےسربراہ اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ عبات گاہوں سے متعلق قانون کو نہ ماننے والی بی جےپی حکومت کو کیلاش پربت کیوں نہیں دکھائی دے رہا ہے۔ یادونےکہا کہ’’میں سنبھل جاؤنگا اور متاثرین کی مدد بھی کرونگا۔ ہم چاہتے ہیں کہ سنبھل کے لوگوں کی مدد ہو، ان کو انصاف ملے۔ اس کے لئےہم لگاتار لڑائی لڑیں گے۔ لوک سبھا اور ریاستی اسمبلی میں بھی معاملے کو اٹھائیں گے اور متاثرین کو انصاف دلائیں گے۔ بی جے پی حکومت آئین اور قانون نہیں مان رہی ہے۔ عبادت گاہوں سے متعلق قانون کو نہیں مان رہی ہے۔ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ حکومت کیا تلاش کرنا چاہتی ہے۔ بی جےپی حکومت کو کیلاش پربت کیوں نہیں دکھائی دے رہا ہے۔ مانسرور نہیں دکھائی دے رہا ہے۔ بی جے پی سے کہیے کہ چلیں مانسرور اور کیلاش پربت کی جانب۔ اگر بی جے پی کے لوگوں میں ہمت ہے تو چلیں کیلاش اور مانسرور کی جانب ہم ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کمزور لوگوں کے ساتھ ناانصافی کرتی ہے اور طاقتور کےپیر چھوتی ہے۔ اس کے لیڈران طاقت کے آگے جھک جاتے ہیں۔ بی جے پی کے نقلی دیش بھکت بتائیں کہ چین نے جس رینجاگل میموریل کو توڑدیا ہے کیا یہ لوگ اسی جگہ پر بنوائیں گے۔ بی جے پی کے لوگ چین کے خلاف نہیں بولتے ہیں۔ چین کے خلاف بولنے کی ان کی ہمت نہیں پڑتی ہے۔ بی جے پی کے پاس ملک کے بڑے سوالوں کا جواب نہیں ہے۔ ‘‘یادو نے کہا کہ بی جےپی میں لکھنؤ اور دہلی کی لڑائی ہے۔ اس میں ملک کا بھائی چارہ، گنگا۔ جمنی تہذیب پس رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK