گزشتہ روز ۶؍ سیٹوں پرتنہا امیدواروں کا اعلان کرنے والے سماجوادی سربراہ نے کہا کہ وہ انڈیا اتحاد کے ساتھ ہیں۔
EPAPER
Updated: October 11, 2024, 1:52 PM IST | Agency | Attawa
گزشتہ روز ۶؍ سیٹوں پرتنہا امیدواروں کا اعلان کرنے والے سماجوادی سربراہ نے کہا کہ وہ انڈیا اتحاد کے ساتھ ہیں۔
سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے واضح کیا ہےکہ اترپردیش کی ۱۰؍ سیٹوں پر ہونے والے اسمبلی ضمنی انتخابات میں سماجوادی، کانگریس کے ساتھ مل کر انتخابی میدان میں اترے گی۔ پارٹی بانی ملائم سنگھ یادو کی دوسری برسی کے موقع پر سیفئی میں منعقدہ خراج عقیدت کی تقریب کے موقع پر انہوں نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ایس پی کا کانگریس سے ریاست کے ضمنی الیکشن میں اتحاد رہے گا اور وہ انڈیا اتحاد کا حصہ رہیں گے۔ ایس پی نے بدھ کو ضمنی الیکشن کیلئے کانگریس کو اعتماد میں لئے بغیر۶؍ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔
ملائم سنگھ یادو کی سمادھی پر اکھلیش کے علاوہ پارٹی سکریٹری شیوپال سنگھ یادو اور کنبے کے دیگر اراکین خراج عقیدت پیش کیا۔ اکھلیش نے اس موقع پر صنعت کار رتن ٹاٹا کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ اکھلیش نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو کو پورے کنبے نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ یہاں ہم لوگ نیتا جی کو یاد کرنے آئے ہیں۔