• Mon, 24 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’کمبھ کے حوالے سے یوگی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں ‘‘

Updated: February 24, 2025, 11:45 AM IST | Agency | Kanpur

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نےکمبھ کے انتظامات اور ریاست کی معیشت کوسنبھالنے میںبی جےپی کو ناکام قراردیا۔

Samajwadi leader Akhilesh Yadav during the press conference. Photo: INN
سماجوادی سربراہ اکھلیش یادوپریس کانفرنس کے دوران۔ تصویر: آئی این این

سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ  اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے اتوار کو کہا کہ وزیر اعلی لگاتار جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں اور مذہبی جذبات  کو مجروح کررہے ہیں۔ ایس پی سربراہ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کمبھ سے جڑے کئی سوالات کھڑے کئے اور بی جے پی حکومت پر بڑے گھپلے بازی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ یہ دعوی کررہے ہیں کہ یہ مہاکمبھ ۱۴۴؍سال بعد ہورہا ہے جبکہ ایسا کسی بھی شاستر میں نہیں ہے۔ شاستروں کے مطابق پریاگ راج میں کمبھ ہر۱۲؍ سال میں اور مہاکمبھ  ہر ۱۴۴؍سال میں نہیں بلکہ ہر۱۲؍ ویں کمبھ کے بعد یعنی ۱۴۴؍ ویں سال میں ہوتا ہے۔
 انہوں نے یوگی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر مہاکمبھ حقیقت میں۱۴۴؍سال بعد منعقد کیا جارہا ہوتا تو حکومت نے بجٹ سیشن میں اس کا ذکر کیوں نہیں کیا؟ بجٹ سیشن کے دستاویزات میں صاف لکھا گیا ہے کہ کمبھ کا انعقاد ہر۱۲؍ سال میں ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ حکومت عوام کو جھوت پروس رہی ہے۔
 انہوں نےبی جےپی پر ریاست کی معیشت اور کمبھ کے انتظامات سنبھالنے کے حوالے سے بھی تنقید کی ۔انہوں نے الزام لگایا کہ یوگی حکومت  اپنے وعدے پورے نہیں کرسکی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ریاست کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا خواب ادھورا ہے۔ غریب عوام نہیں سمجھتے کہ ملین ٹریلین کاکھیل آخر ہےکیا ؟ وزیر اعلیٰ یہ بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ مہا کمبھ سے اتر پردیش کو تقریباً۵ء۳؍ لاکھ کروڑ روپے کا معاشی فائدہ پہنچا ہے۔ اگر یہ درست ہے تو اس رقم کو بھی جی ایس ٹی ڈیٹا میں درج کیا جانا چاہئے۔ حکومت اس کی مکمل تفصیلات منظر عام پر لائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK