• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اکھلیش یادو کانگریس کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کے بعد ہی راہل کی نیائے یاترا میں شامل ہونگے

Updated: February 19, 2024, 3:27 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا آج امیٹھی سے گزرے گی اور رائے بریلی میں داخل ہوگی جس کے متعلق سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے کہا تھا کہ وہ یاترا میں یہیں سے شامل ہوں گے۔

Akhilesh Yadav and Rahul Gandhi. Photo: INN
اکھلیش یادو اور راہل گاندھی۔ تصویر : آئی این این

پیر کو سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ’’سماج وادی پارٹی راہل کی قیادت والی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں اس وقت تک شامل نہیں ہوگی جب تک کانگریس اترپردیش میں سیٹوں کی تقسیم طے نہیں کرلیتی۔ ابھی بات چیت چل رہی ہے، ان کی طرف سے ناموں کی فہرست آئی ہے، ہم نے بھی انہیں فہرست دے دی ہے۔ جس لمحے سیٹوں کی تقسیم ہوجائے گی، سماج وادی پارٹی نیا ئے یاترا میں شامل ہوجائے گی۔‘‘ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا آج امیٹھی سے گزرے گی اور اس کے بعد رائے بریلی میں داخل ہوگی جس کے متعلق سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا تھا کہ وہ یہیں سے یاترا میں شامل ہوں گے۔
اس سے پہلے ملکا رجن کھرگے نے اکھلیش کو راہل کی قیادت والی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شامل ہونے کے لئے دعوت نامہ دیا تھا۔ سماج وادی پارٹی سے کہا تھا کہ وہ راہل گاندھی کی یاترا میں امیٹھی یا رائے بریلی سے شامل ہوں، جسے اکھلیش یادو نے قبول بھی کیا تھا۔
 
سماج وادی اور کانگریس کی سیٹوں کی تقسیم 
ذرائع کے مطابق سماج وادی پارٹی اترپردیش کی لوک سبھا کی کل ۸۰؍ سیٹوں میں سے کانگریس کو ۱۱؍ سیٹوں کی پیشکش ہے جبکہ کانگریس کی ریاستی اکائی نے زیادہ سیٹوں کامطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سماج وادی پارٹی نے یہ تعداد ۱۱؍ سے ۱۵؍ کردی ہے۔ 
سماج وادی پارٹی انڈیا اتحاد کو ۱۵؍ سیٹوں کی پیشکش پر اٹل ہے ، یہ کہتے ہوئے کہ کانگریس اترپردیش کےآئندہ لوک سبھا انتخابات میں ۶۵؍ سیٹوں میں سے کسی پر بھی نہیں لڑسکتی۔ فی الحال کانگریس نے اس شرط سے اتفاق نہیں کیا ہے۔
اتر پردیش کانگریس کے سربراہ اجے رائے نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ’’ پارٹی کو دو درجن کے قریب سیٹیں ملنی چاہئیںجو اس نے ۲۰۰۹ء کے انتخابات میں جیتی تھیں۔سماج وادی پارٹی اور کانگریس پارٹی اپوزیشن میں انڈیا اتحاد میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK