• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اکشے کمار کی فلم بھوت بنگلہ کی شوٹنگ ’’بھول بھلیاں‘‘ کی جگہ پر کی جائے گی: رپورٹس

Updated: January 08, 2025, 8:36 PM IST | Mumbai

حالیہ رپورٹس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’اکشے کمار کی فلم ’’بھوت بنگلہ‘‘ کی شوٹنگ جے پور، راجستھان میں اسی جگہ کی جائے گی جہاں بھول بھلیاں کی شوٹنگ کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ یہ فلم اپریل ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوگی۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔متعدد مناظر ممبئی اور لندن میں بھی شوٹ کئے جائیں گے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

۲۰۰۷ء میں پریادرشن نے بھول بھلیاں کیلئے اشتراک کیا تھا اور یہ ہندوستانی سنیما کی کامیاب فلموں میں شامل ہوئی تھی۔ بھول بھلیاں کو ۱۸؍برس کا عرصہ مکمل ہونے کے بعد ’’اومائے گاڈ‘‘ کے فلمسازوںنے اعلان کیا ہے کہ ’’اکشے کمار اور پریادرشن دوسری ہارر کامیڈی فلم ’’بھوت بنگلہ‘‘ کیلئے اشتراک کریں گے۔ اس فلم میں اکشے کمار کلیدی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ ان کے ساتھ ویمیقہ گبی، تبو، پریش راؤل، اسرانی اور راجپال یادو میں اداکاری کے فرائض انجام دیں گے۔ فلم کی شوٹنگ ۶؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو جے پور، راجستھان میں شروع ہوگی جبکہ یہ ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: اگر’’لویاپا‘‘ باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تو سگریٹ نوشی چھوڑدوں گا: عامر خان

ذرائع کے ماطبق ’’بھوت بنگلہ کی شوٹنگ بھی اسی جگہ کی جائے گی جہاں بھول بھلیاں (۲۰۰۷ء)کی شوٹنگ کی گئی تھی۔ جے پور کے چومو محل میں فلم کی شوٹنگ کی جارہی ہے اور فلم ۱۸؍ سال بعد ایک ہی جگہ شوٹنگ کرنے کیلئے پرتجسس ہے۔‘‘ ذرائع سےمزید معلوم ہوا ہے کہ ’’ٹیم جے پور میں ایک ماہ تک شوٹنگ جاری رکھے گی اور فلم کی ۶۰؍ فیصد شوٹنگ جے پور کے محل ہی میں کی جائے گی۔فلم میں مزاح کے عناصر بھی ہوں گے۔’’بنگلہ‘‘ کے تعلق سے مافوق الفطرت عناصردکھائے جائیں گے جو مداحوں کیلئے تفریح کا سامان بنیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: راکٹ سائنسداں وی نارائنن اسرو کے چیف اور اسپیس سیکریٹری مقرر

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ جے پورکے علاوہ لندن اورممبئی میں بھی بھوت بنگلہ کے متعدد مناظر کی شوٹنگ کی جائے گی۔ ذرائع کی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’فلم میں وی ایف ایکس بھی بڑے پیمانے پر شامل کیا جائے گا۔ اکشے کمار اس فلم کے ذریعے ایک مرتبہ پھر ہارر کامیڈی فلم میں نظر آئیں گے اور ان کا منفرد کردار مداحوں کیلئے تفریح کا سبب بنے گا۔‘‘یاد رہے کہ ’’بھوت بنگلہ‘‘ اپریل ۲۰۲۶ءکو ریلیز ہوگی۔بھوت بنگلہ سے قبل اکشے کمار اسکائے فورس، جولی ایل ایل بی ۳، ہاؤس فل ۵؍ اور ویل کم ٹو دی جنگل جیسی فلموں میں نظر آئیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK