• Sat, 05 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سخت سیکوریٹی انتظامات کے درمیان اکشے شندے کو الہاس نگر میں دفن کر دیاگیا

Updated: September 30, 2024, 1:52 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Ulhasnagar

پولیس کی سخت سیکوریٹی کے درمیان بدلاپور جنسی زیادتی کے ملزم اکشے شندے کی لاش کو ۷؍ دن بعد الہاس نگر کی شمشان بھومی میں دفن کردیا گیا۔

Due to opposition, Akshay Shinde`s body was buried in a tight police cordon. Photo: INN
مخالفت کئے جانے کے سبب سخت پولیس بندوست میں اکشے شندے کی لاش کو دفن کیا گیا۔ تصویر : آئی این این

پولیس کی سخت سیکوریٹی کے درمیان بدلاپور جنسی زیادتی کے ملزم اکشے شندے کی لاش کو ۷؍ دن بعد الہاس نگر کی شمشان بھومی میں دفن کردیا گیا۔ اس دوران شیو سینا (شندے ) کے کارکنان اور زنخوں نے لاش کو دفنانے کی مخالفت کرتے ہوئے کھودے گئے گڑھے کو پاٹ دیا تھا۔ بعدازاں پولیس نے مظاہرین کو حراست میں لےکر جے سی بی کی مدد سے دوبارہ گڑھا کھود کر لاش کو دفن کیا۔ 
 جمعہ کو بامبے ہائی کورٹ نے پولیس کو انکاؤنٹر میں مارے گئے بدلاپور جنسی زیادتی کے ملزم اکشے شندے کی لاش کو کسی ویران جگہ میں دفنانے کا حکم دیا تھا۔ چونکہ بدلاپور کے مقامی باشندوں نے اکشے شندے کی لاش کو شہر میں دفنانے کی سخت مخالفت کی تھی اس لئے پولیس نے الہاس نگر کے شانتی نگر شمشان بھومی میں دفنانے کا فیصلہ کیا۔ اتوار کی دوپہر کو اکشے شندے کی لاش کلوا کے چھترپتی شیواجی مہاراج اسپتال سے بذریعہ ایمبولنس الہاس نگر لائی گئی۔ دوپہر ایک بجے جے سی بی کی مدد سے شمشان بھومی میں گڑھا کھودا گیا لیکن شیوسینا کے شہر پرمکھ راجندر چودھری اور ان کے کارکنان نے اس کی سخت مخالفت کی نیز زنخوں کی بڑی تعداد بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور کھودے گئے گڑھے کو بند کردیا۔ تاہم پولیس نے وہاں پہنچ کر مخالفت کررہے مظاہرین کو حراست میں لیا اور تقریباً ۵؍ بجے بھاری پولیس بندوبست کے درمیان اکشے شندے کی لاش کو دفن کردیا۔ اس وقت اکشے شندے کے والدین سمیت دیگر رشتہ دار بھی موجود تھے جنہیں پولیس کی سیکوریٹی میں شمشان بھومی سے باہر نکالا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK