حماس کے فوجی ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے۱۱؍نومبرکو کہا ہے کہ اس نے ۲۷؍اکتوبر کو غزہ میں اسرائیلی کی زمینی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے ۱۶۰؍فوجی اہداف کو مکمل یا جزوی طورپرتباہ کردیا ہے۔
EPAPER
Updated: November 13, 2023, 12:28 PM IST | Agency | Gaza
حماس کے فوجی ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے۱۱؍نومبرکو کہا ہے کہ اس نے ۲۷؍اکتوبر کو غزہ میں اسرائیلی کی زمینی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے ۱۶۰؍فوجی اہداف کو مکمل یا جزوی طورپرتباہ کردیا ہے۔
حماس کے فوجی ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے۱۱؍نومبرکو کہا ہے کہ اس نے ۲۷؍اکتوبر کو غزہ میں اسرائیلی کی زمینی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے ۱۶۰؍فوجی اہداف کو مکمل یا جزوی طورپرتباہ کردیا ہے۔ گزشتہ ۴۸؍گھنٹوں کے دوران ۲۵؍ سے زیادہ اسرائیلی گاڑیوں اورٹینکوں کو تباہ کیا گیا۔ ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ تصادم غیر مساوی ہے لیکن یہ خطے کی سب سے طاقتور قوت کو خوفزدہ کر دینے والی کارروائی ہے۔ دریں اثنا اسرائیل کو بڑھتے ہوئے بین الاقوامی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ غزہ پر اسرائیلی جارحیت ۷؍ اکتوبر سے جاری ہے۔اسرائیلی کارروائی کواتوار کے روز ۳۷؍ واں دن اسرائیلی فوج نےاسپتالوں پر بمباری کی اور مختلف اسپتالوں کو خالی کرنے کی ہدایت دی۔دوسری طرف القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہاہے کہ اسرائیلی قابض فوج کو غزہ کی پٹی مین زمینی کارروائی کے دوران شدید مزاحمت کا سامنا ہےاور دشمن فوج کی پیش قدمی کی رفتار رک گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پٹی میں نہتے بچوں ، خواتین اور شہریوں کے قتل عام کے جواب میں طاقت کےاستعمال کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا ہے۔ اسرائیل کے اہم اتحادی امریکہ نےبھی غزہ میں فلسطینی شہریوں کی حفاظت کیلئے مزید اقدامات کرنے کاکہا ہے۔ شہریوں کی ہلاکت کی عالمی مذمت کے دوران اسرائیلی جارحیت بھی جاری ہے۔ غزہ میں فلسطینی شہدا کی تعداد ۱۱؍ سے بڑھ گئی ہے۔