انگریزی، اردو، سماجیات اور نباتیات، ہر شعبے میں مسلم طلبہ کی نمایاں کامیابی، کانووکیشن میں گورنر کے ہاتھوں ایوارڈ، مجموعی طور پر ۱۱۹؍ گولڈ میڈل دیئے گئے۔
EPAPER
Updated: January 11, 2025, 11:27 AM IST | Sharjeel Qureshi | Jalgaon
انگریزی، اردو، سماجیات اور نباتیات، ہر شعبے میں مسلم طلبہ کی نمایاں کامیابی، کانووکیشن میں گورنر کے ہاتھوں ایوارڈ، مجموعی طور پر ۱۱۹؍ گولڈ میڈل دیئے گئے۔
شاعرہ بہینا بائی چودھری نارتھ مہارا شٹر یونیورسٹی کے ۳۳؍ ویں کانووکیشن کی تقریب ایک روز قبل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور گورنر سی پی رادھا کرشنن کی موجودگی میں عمل میں آئی۔ اس موقع پر ۲۲؍ ہزار ۵؍ سو طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں۔ ان میں سے ۱۱۹؍ نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس موقع پر۱۶۴؍ افراد کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں بھی تفویض کی گئیں۔ گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں ۱۰؍ مسلم طلبہ کا نام بھی شامل ہے۔ ان میں جلگائوں کے اقراء ایچ جے تھیم کالج کی ۵؍ طالبات ہیں ۔
اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے چیئرمن پروفیسر ایم جگدیش کمار، وائس چانسلر پروفیسر وی ایل مہیشور، وائس چانسلر پروفیسر ایس ٹی انگلے اور انتظامی کونسل کے ممبران بھی موجود تھے۔ جن مسلم طلبہ نے گولڈ میڈل حاصل کیا ان میں اول نام اقصیٰ انجم عظیم خان پٹھان(ایچ جے تھیم کالج ) کا ہے۔ اقصیٰ نے ایم ایس سی ( آئی ٹی) میں ٹاپ کیا ہےاسے کیلا ش واسی نانا صاحب وشنو ہری پاٹل سےمنسوب گولڈمیڈل سے دیا گیا۔ مسکان بانو شیخ رئوف ( ایچ جے تھیم کالج ) نے بی ایس سی(نباتیات ) میں ٹاپ کیا اُسے کیلاش واسی ششی کانت ایس نندرا ایوارڈسے نوا زا گیا، جبکہ خان عاکیفہ پروین عبدالقادر (ایچ جے تھیم کالج)نے ایم اے انگریزی ( لڑکیوں ) میں ٹاپ کیا اُسے پرشانت پربھاکر اچیوت ایوارڈ دیا گیا۔ پٹیل امیت عثمان (نوتن مراٹھا کالج) نے ایم اے سماجیات میں ٹاپ کیا اور رکمنی بائی وسپوتے پاٹل ا میڈل حاصل کیا۔ قاضی روشن جہاں قدیر احمد ( جیجاماتا ایجوکیشن نندوربار ) نے ایم اے سماجیات میں ٹاپ کیا اُسے تکارام وٹھل پاٹل ملا، عظمین بی عبدالواہاب مومن ( ایچ جے تھیم کالج ) نے ایم اے کے تمام مضامین میں ٹائپ کیا، اُ سے گورنرس ڈسیشنری گرانٹ میڈل سے نوازا گیا، مسکان بی شیخ فروز (ایچ جے تھیم کالج ) نے بی اے اردو مضمون میں ٹاپ کیااُسے جینتی لال یو کوٹھاری میڈل ملا۔
قاضی محمد اسد شکیل الدین ( ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈ لاء کالج، دھولیہ ) نے بی اےایل ایل بی میں ٹائپ کیا اُسے کیلاش واسی ایل ایل بینڈالے میڈل دیا گیا۔ اقرا ء ایچ جے تھیم کالج جلگائوں کے پروفیسر وقار احمد نے بتایا کہ ان کے کالج کی عاکیفہ پروین کے والد پیشہ سے الیکٹریشن ہیں، جبکہ عظمین بی اور مسکان بی فیروز کے والد پیشہ سے مزدو ہیں ۔ جبکہ دھولیہ کے ڈاکٹر امبیڈ کر لاء سے ٹاپ کرنے والے قاضی محمد اسد شکیل الدین جلگائوں کے املنیر کا رہائشی ہے۔ اُسکے والد پیشہ سے وکیل ہیں ۔ یاد رہے کہ اس قبل بھی یو نیورسٹی کےکئی مسلم طلبہ گولڈمیڈل حاصل کر چکےہیں۔
قاضی اسد شکیل الدین سند۔ تصویر: آئی این این