Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

علی باغ : کشتی میں بھیانک آتشزدگی، کروڑوں کا نقصان، ۱۸؍ ماہی گیروں کو بچایا گیا

Updated: March 01, 2025, 1:42 PM IST | Siraj Sheikh | Alibag

آگ لگتے ہی ماہی گیروں نے پانی میں چھلانگ لگادی کوسٹل گارڈز نے دیگر ماہی گیروں کی مدد سے سبھی کو باہر نکالا اور ساحل پر لے آئے۔

Coast Guards dousing the fire in the boat. Photo: INN
کوسٹل گارڈز کشتی میں لگی کی آگ بجھاتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

دو دن قبل رائے گڑھ ضلع کے کارنجا کے ساحل پرمرمت کیلئے کھڑی ماہی گیروں کی دو کشتیاں آگ کی زد میں آگئی تھیں، یہ واقعہ ابھی تازہ ہی تھا کہ جمعہ کی صبح علی باغ کے سمندر میں ایک چلتی کشتی میں بھیانک آگ لگ گئی ۔ خوش قسمتی سے کشتی پر سوار ۱۸؍ ماہی گیروں کو مقامی ماہی گیروں کی مدد سے انڈین کوسٹل گارڈ  اور بحریہ نے بچا لیا۔ البتہ آگ لگنے سے  کشتی کے  ما لک کا تقر یباً ۲؍ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔  سبھی ماہی گیر محفوظ ہیں۔
  اطلاع  کے مطابق علی باغ میں واقع ساکھر گاؤں کے رہنے والے راکیش ماروتی گن کی کشتی میں ماہی گیری کے دوران اچانک آگ لگ گئی۔ یہ  واقعہ ،علی باغ ساحل سے ۷؍ ناٹیکل میل کے فاصلے پر سمندر میں پیش آیا۔  مقامی ماہی گیر آگ کو دیکھ کر مدد کیلئے پہنچ گئے۔ تاہم آگ اتنی بھیانک تھی کہ کچھ ہی دیر میں پوری کشتی جل کر خاکستر ہوگئی۔ اس حادثے میں کشتی کے ۸۰؍  فیصد حصے کو نقصان پہنچا ہے اور کشتی میں موجود مہنگا جال جو کہ مچھلی پکڑنے  میں استعمال ہوتا تھا پوری طرح جل گیا۔ کشتی پر ۱۸؍  ماہی گیرسوار تھے۔ خوش قسمتی سے تمام  محفوظ رہے۔
آگ لگنے کے بعد ماہی گیروں نے اپنی جان بچانے کیلئے بروقت سمندر میں چھلانگ لگا دی تھی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے حفاظتی دستوں نے سبھی کو پانی سے باہر لایا اور  بحفاظت ساحل پر لے آئے۔ کشتی کا نام ایکویرا ماؤلی ہے اور قیاس کیا جارہا ہے کہ اس کے  انجن کا ٹربو فیل ہوگیا   اور آئل سائلنسر میں چلا گیا  جس کی وجہ سے انجن میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی صحیح وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علی باغ پولیس اسٹیشن کے پولس انسپکٹر کشور سا ڑ ے اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔جبکہ علی باغ میونسپل کونسل کے تحصیل آفس کے افسران بھی کشتی کا معائنہ کرنے  آ گئے۔ اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ اور پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ فی الحال یہ معلوم کرنے کی کوشش ہو رہی ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجہ کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK