• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ملک میں شکر اور نمک کے تمام برانڈز میں مائیکروپلاسٹک ہیں: رپورٹ

Updated: August 14, 2024, 4:34 PM IST | New Delhi

انوائرمینٹل ریسرچ آرگنائزیشن ٹاکسک لنک نے منگل کو اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ہندوستان میں شکر اور نمک کے تمام برانڈز میں، چاہے پیک ہوں یا نہ ہوں، مائیکروپلاسٹک کے ذرات پائے جاتے ہیں۔ ادارے کی ریسرچ کے مطابق سب سے زیادہ مائیکروپلاسٹک برانڈیڈ آیوڈائیزڈ پیک نمک کے نمونوں میں پائے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ مائیکروپلاسٹک انسانی صحت کیلئے مضر ہے۔

Microplastics are harmful to human health. Photo: INN
مائیکروپلاسٹک انسانی صحت کیلئے مضر ہے۔ تصویر: آئی این این

انوائرمینٹل ریسرچ آرگنائزیشن ٹاکسک لنک نے منگل کو اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ  ہندوستان میں شکراور نمک کے تمام برانڈز،چاہے وہ پیک ہوںیا پیک نہ ہوں، کے پروڈکٹس میں مائیکروپلاسٹک ہوتے  ہے۔خیال رہے کہ مائیکروپلاسٹک ٹھوس پلاسٹک کے ذرات یا مصنوعی فائبرز ہوتے ہیں جن کی جسامت ایک مائیکرون سے ۵؍ ہزار مائیکرون مائیکرومیٹرزتک ہو سکتی ہے۔ یہ مختلف قسم کے پالیمر جیسے پولی تھیلین،پالی پروپی لین، پالی تھیلین ٹیلے فیلیٹ پر مشتمل ہوتے ہیں جن کی وجہ سے مختلف ماحولیاتی اور صحت کے چیلنجزسامنے آسکتے ہیں۔یہ چھوٹے ذرات،کھانے، سانس لینے یا جلد کے رابطے کے ذریعے انسان کے جسم میں داخل ہوتے ہیں۔ مائیکروپلاسٹک ہر جگہ ہوتے ہیں، وہ انسان کے جسم میں جمع ہو جاتے ہیں، ٹوٹ جاتے ہیں اورغذا کی زنجیر میں داخل ہو جاتے ہیںجس کی وجہ سے انسان کی زندگی کو مختلف خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: بھومی پیڈنیکر اور ایشان کھٹرکی ’’دی رائلز‘‘ کا ٹیزر جاری

ٹوکسیک لنک نے اپنی حالیہ اسٹڈی کے حوالے سے منگل کو کہا کہ کھانے کی چیزوں ، جن میں نمک پھل اور سبزیاںاہم ہیں، کے ذریعے انسان کے جسم میں مائیکروپلاسٹک کے ذرات بآسانی داخل ہو جاتے ہیں۔  ادارے نے اپنی رپورٹ ’’مائیکروپلاسٹک ان سالٹ اینڈ شوگر‘‘ میں کہا ہے کہ سب سے زیادہ مائیکروپلاسٹک برانڈیڈ آیوڈائیزڈپیک نمک کے نمونوں میں پائے گئے ہیں۔ ادارے نے مزید کہا ہے کہ ’’ان کے ریسرچرز نے نمک کے ۱۰؍نمونوں ، ٹیبل سالٹ،نامیاتی نمک ، سمندری نمک اور مقامی خام نمک اور آن لائن اور مقامی بازاروں سے خریدے گئے شکر کے ۵؍ نمونوں پر لیب ٹیسٹ کئے ہیں۔نمک کے ۲؍ اورشکرکے ایک نمونے کے علاوہ تمام نمک اور شکر کے نمونے برانڈیڈ تھے۔ ۱۰؍ نمک کے نمونوں میں سے، جن کا لیب ٹیسٹ کیا گیا ہے، ۳؍ پیک کئے ہوئے آئیوڈائیزڈ نمک کے نمونے، ۳؍خوردنی نمک کے نمونے اور ۲؍ نامیاتی برانڈز، ۲؍ سمندری نمک کے نمونے اور ۲؍ مقامی نمک کے برانڈز کے نمونے شامل ہیں۔
 ریسرچر نے یہ نشاندہی کی ہے کہ نمک اور شکر کے نمونوں میں مائیکروپلاسٹک ۸؍ مختلف رنگوںمیں پائی گئی ہیں جن میں شفاف، سفید، نیلا، سرخ، سیاہ، بنفشی،سبز اور زرد شامل ہیں ۔ مائیکروپلاسٹک کے ذرات کی جسامت بالترتیب ۷۱ء۶؍ سے ۱۵ء ۸۹؍ کلوگرام اور  ۱ء۰ء ایم ایم سے ۵؍ ایم ایم درج کی گئی ہے۔ سب سے زیادہ مائیکروپلاسٹک ، ۱۵ء ۸۹؍ کلوگرام خشک وزن، پیک شدہ آئیوڈائیز نمک کے نمونے میں پائی گئی ہےجبکہ سب سے زیادہ کم مائیکروپلاسٹک نامیاتی خوردنی نمک کے نمونے میں پائی گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK