• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امراوتی : بدنیرہ سے بی جے پی امیدوار تشار بھارتیہ کی روی اور نونیت رانا پر تنقید

Updated: October 20, 2024, 9:04 AM IST | Ali Imran | Amravati

تشار بھارتیہ نے کہا کہ روی رانا نے بی جےپی میں شامل نہ ہونے کی بات کہی تھی ا وراب کہہ رہے ہیںکہ وہ بی جے پی کے حمایت یافتہ ہیں، ہم انہیںسبق سکھائیں گے

BJP leader Tushar Bharatiya
بی جےپی لیڈر تشار بھارتیہ

رکن اسمبلی روی رانا نے ایک عوامی تقریب میں ریاستی صدر چندر شیکھر باونکولے سے کہا کہ وہ کبھی بھی بی جے پی میں شامل نہیں ہوں گے لیکن اب یہ جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں کہ وہ بی جے پی کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں۔ اس لیے ہم سب مل کر حلقہ بدنیرہ میں روی رانا کو سبق سکھائیں گے۔ بی جے پی لیڈر اور بدنیرہ سے امیدوار تشار بھارتیہ نے رانا جوڑے کو یہ کہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ نونیت رانا کو گھر پر بٹھایا، اب روی رانا کو بھی گھر کا راستہ دکھائیں گے۔ تشار بھارتیہ بدنیرہ حلقہ میں بی جے پی کے عہدیداروں اور کارکنوں کے ایک مذاکراتی اجلاس میں بول رہے تھے۔ پروفیسر رویندر کھانڈیکر کی صدارت میں اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر تین سابق میئر سابق ضلع صدر نیویدیتا چودھری، سنجے نرونے، چیتن گاونڈے، کرن محلے اور بدنیرہ حلقہ کے کارکنان بھی موجود تھے۔ تشار بھارتیہ نے براہ راست روی رانا کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ، بارش ہو یا سردی، کسان کھیت میں محنت کرتا ہے۔ کڑی محنت کے بعد کھیت میں فصل تیار ہوتی ہے، جب اس کی تیار فصل کے کٹائی کا وقت آتا ہے اور جب وہ دیکھتا ہے کہ اس کے کھیت کی فصل کسی اور نے کاٹ دی ہے تو اسے بہت دکھ ہوتا ہے۔ بالکل یہی حال آج بی جے پی کے عہدیداروں اور کارکنوں کا ہے۔ بدنیرہ اور امراوتی حلقوں میں پچھلے چار سال اور گیارہ مہینوں تک بی جے پی کارکنوں نے جی جان لگا کر کام کیا لیکن آج بدنیرہ اور امراوتی دونوں حلقوں میں دوسرے ہی لوگ آکر ہمارے بھروسے پر الیکشن لڑنے کی تیاری کررہے ہیں۔ یہ سارا معاملہ سر پیٹنے کے مترادف ہے۔ اگر بی جے پی کے تمام کارکن اور عہدیدار ساتھ رہیں تو ایسے لوگوں کو موقع نہیں ملے گا۔ واضح رہے کہ بی جے پی اور روی رانا کے درمیان تصادم عروج پر چکا ہے، بدنیرہ (ضلع امراوتی) کے رکن اسمبلی روی رانا نے بی جے پی کے بھارتیہ برادران شری کانت اور تشار پر لوک سبھا انتخابات کے دوران اپنی بیوی نونیت رانا کے خلاف کام کرنے کا الزام لگایا تھا۔ بھارتیہ برادران کا آر ایس ایس سے گہرا تعلق ہے، اور شری کانت ایم ایل سی ہیں، جبکہ چھوٹے بھائی تشار امراوتی سے طویل عرصہ کارپوریٹر رہے ہیں۔ تشار بدنیرہ اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں جس کی رانا مخالفت کررہے ہیں۔

amravati Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK