• Thu, 27 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امیزون نے ’’الیکسا +‘‘ لانچ کیا، پرائم ممبرز کیلئے مفت

Updated: February 27, 2025, 7:02 PM IST | New York

امیزون نے ایڈوانس اے آئی سے لیس اپنا نیا وائس اسسٹنٹ الیکسا + لانچ کیا ہے جو آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کے فون میں ہوگا۔ امیزون پرائم ممبرس کیلئے یہ مفت ہے۔

A view of the launch of Alexa+. Photo: X
الیکسا + کی لانچ کا ایک منظر۔ تصویر: ایکس

گزشتہ دن امیزون نے نیویارک سٹی میں اپنا تازہ ترین وائس اسسٹنٹ Alexa+ (الیکسا پلس) لانچ کیا۔ یہ اسسٹنٹ ایڈوانس اے آئی سے لیس ہے۔ اس موقع پر امیزون کے آلات اور خدمات کے سینئر نائب صدر پانوس پنے نے کہا کہ نیا الیکسا رات کے کھانے کی ترکیبیں، دوستوں اور خاندان والوں کو پیغام بھیج سکتا ہے اور پارٹی کے دعوت نامے بھی روانہ کرسکتا ہے۔ امیزون نے کہا کہ الیکسا+ جنریٹیو اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے بچوں کیلئے سونے کے وقت کی کہانیاں بھی بنا سکتا ہے۔ اسسٹنٹ دسیوں ہزار پارٹنر کمپنیوں کے ساتھ مخصوص کاموں کیلئے بھی کام کرے گا، جیسے کہ رائیڈ ہیلنگ ایپ کے ذریعے کار بلانا یا ریستوراں کی بکنگ کرنا۔ امیزون نے خبروں کے پبلشرز کے ساتھ ان کے مواد کو نمایاں کرنے کیلئے لائسنسنگ ڈیل بھی کی ہے۔ 

امیزون پرائم ممبرز کیلئے یہ اسسٹنٹ مفت ہوگا۔ دیگر صارفین کو الیکسا پلس کیلئے ماہانہ ۹۹ء۱۹؍ ڈالر (تقریباً ایک ہزار ۷۴۳؍ روپے) ادا کرنا ہوں گے۔ یہ فیس چیٹ جی پی پلس کی فیس سے تقریباً برابر ہے۔ امیزون نے کہا کہ چند ہفتوں میں صارفین الیکسا پلس تک رسائی حاصل کریں گے۔ آئندہ چند مہینوں میں الیکسا+ ایکو میں بھی لانچ ہوگا۔ امیزون نے کہا کہ اب الیکسا کیلئے مخصوص لب و لہجہ کا ہونا ضروری نہیں ہے۔ اسسٹنٹ اب کسی بھی لہجے میں صارفین کی بات سمجھ سکے گا۔ الیکسا+ آپ سے سیکھے گا اور اس کے مطابق کام کرے گا۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ ہندوستانی صارفین کیلئے یہ کب دستیاب ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK