• Fri, 08 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امبر ناتھ: شہر کے ڈاکٹر نے غریبوں کیلئے موبائل ایمبولنس تیار کی

Updated: November 12, 2022, 9:42 AM IST | Ajaz Abdul ghani | Mumbai

اس ایمبولنس کے ذریعے دور دراز علاقوں کے مریضوں کوبروقت اسپتال پہنچانے میں مدد ملے گی

A mobile ambulance is being tested to be attached to a motorcycle.
موبائل ایمبولنس کوموٹرسائیکل سے باندھ کرلے جانے کا تجربہ کیا جارہا ہے۔ (تصویر: انقلاب)

:یہاں کے دور دراز  علاقوں میں بسے غر یبوں کیلئے امبر ناتھ شہر کے ایک ڈاکٹر نے ’موبائل ایمبولنس‘ تیار کر نے کا کار نامہ انجام دیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ موبائل ایمبولنس دور دراز اور دشوار گزار علاقوں کے مر یضوں کو بر وقت اسپتال پہنچانے میں کار آمد ثابت ہوگی۔ عیاں رہے کہ  پچھلے  چند مہینوں میں تھانے ضلع کے قبائلی علاقوں میں وقت پر ایمبولنس نہ پہنچنے کی وجہ سے مریضوں کو زبردست دقتوں کا سامنا کر نا پڑا۔ 
                   کیسی ہے یہ موبائل ایمبولنس؟
   رواں سال تھانے ضلع کے شاہ پور اور مر باڈ تعلقہ کے دور دراز  علاقوں میں مر یضوں کو اسپتال لے جانے کیلئے   ایمبولنس نہ ملنے کے باعث انہیں کپڑے کی جھولی میں ڈال کر اسپتال لے جانے کی خبر یں سامنے آئی تھیں۔  ان میں سے کچھ مر یضوں کی وقت پر اسپتال نہ پہنچنے سے موت   بھی ہو گئی تھی۔  اس کے   پیش ِ نظر   امبر ناتھ میں مقیم ڈاکٹر راہل چودھر ی نے موبائل ایمبولنس کا ایک انوکھا تصور پیش کیا۔ انہوں نے دو پہیوں پر چلنے والی ٹرالی کی طرز کی ایک پیٹی تیار کی جسے بائیک یا سائیکل سے جوڑ کر بآسانی کہیں بھی لے جایا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں اس ٹرالی کو پکی سڑ ک کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ 
ڈاکٹر نے اسے اپنے والد سے موسوم کیا 
 ڈاکٹر راہل چودھری کے مطابق جن علاقوں تک ایمبولنس نہیں پہنچ سکتی ہے ، وہاں یہ موبائل ایمبولنس کافی کارآمد ثابت ہوگی۔انہوں نے اس موبائل ایمبولنس کو اپنے والد ڈاکٹر اشوک کا نام دیا ہے۔ ڈاکٹر راہل نے کہا کہ’’ مر باڈ اور شاہ پور تعلقہ کے دور دراز علاقوں میں ایسی موبائل ایمبولنس مہیا کی جائے گی تا کہ وہاں کے لوگوں کو  مریضوں کو اسپتال لے جانے میں آسانی ہو اور ان کا بر وقت علاج ہوسکے۔‘‘ واضح رہے کہ دیہی اور دور دراز علاقوں میں مر یضوں خصوصاً حاملہ خواتین اور بزرگ مر یضوںکو اسپتال  پہنچانے کیلئے جھولی کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے ان کی جان کو خطرہ لاحق رہتا ہے۔ 

ambernath Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK