• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

امبر ناتھ : اسکولی بس پلٹ گئی،طلبہ کو بحفاظت باہر نکالا گیا

Updated: September 27, 2022, 10:02 AM IST | Ajaz Abdul ghani | Mumbai

یہاں طلبہ کو اسکول لے جانے والی ایک پر ائیویٹ بس پلٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اچھی بات یہ رہی کہ بس میں سوار طلبہ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں

The bus overturned when the driver lost control
ڈرائیور سے بے قابو ہونے والی بس پلٹ گئی تھی

: یہاں طلبہ کو اسکول لے جانے والی ایک پر ائیویٹ بس پلٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اچھی بات یہ رہی کہ بس میں سوار طلبہ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف لاپروائی سے بس چلانے کا معاملہ درج کر کے اسے حراست میں لے لیا ہے۔ بس پلٹنے کا حادثہ بلڈ نگ میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے۔ 
       پیر کی صبح پونے ۷؍ بجے روٹری اسکول  سےایک بس طلبہ کو لینے کیلئے گرین سٹی ہاؤسنگ کمپلیکس میں  پہنچی تھی۔ طلبہ کے بس میں سوار ہونے کے بعد ڈرائیور نے بس کو ریورس لینے کی کوشش کی لیکن اچانک اس کا توازان بگڑ گیا اور بس پلٹ گئی ۔ یہ دیکھ کر وہاں موجود سر پرست دوڑ کر جائے حا دثہ پر پہنچے اور بس میں سوار ۱۸ ؍طلبہ کو  بحفاظت باہر نکالا۔ اس حادثہ میں ۳؍ سے ۴؍ طلبہ کو معمولی چوٹیں آئی بقیہ بچوں کو صحیح سلامت باہر  نکال کر سر پرستوں کے حوالے کیا گیا۔
  امبر ناتھ پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور نے بس کو پیچھے لیتے ہوئے ڈھلان کا صحیح اندازہ نہیں لگایا جس کی وجہ سے تیز رفتار بس ڈ ھلان سے پلٹ گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی   پولیس  جائے  حادثہ پر پہنچی اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف لاپروائی سے گاڑی چلانے کا کیس درج کیا ہے۔
  دوسری جانب روٹری اسکول انتظامیہ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بس ہمارے اسکول کی نہیں تھی۔ سر پرست اپنی سہولت کے مطابق طلبہ کو مذکورہ بس سے اسکول بھیجتے تھے۔      ایک سر پرست نے بس مالک کے خلاف بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بس کی حالت انتہائی  خستہ تھی اور انشورنس بھی نہیں تھا۔
 ایک دیگر سرپرست نے بتایا کہ جیسے ہی پتہ چلا کہ اسکول بس پلٹ گئی ہے تو میں فوراً وہاں پہنچا۔خوش قسمتی سے کسی طلبہ کو سنگین چوٹ نہیں آئی ہے۔یہ بھی اچھی بات رہی کہ بس جب ریورس ہو رہی تھی تو اس کے آس پاس کوئی موجود نہیں تھا۔ورنہ ہوسکتا ہے کہ اس کی زد میں آکر وہ شدید زخمی ہوسکتا تھا۔اس میں ڈرائیور کی پاروائی صاف طور نظر آرہی ہے۔

ambernath Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK