Inquilab Logo

ایمبولنس ڈرائیور کی پٹائی،۲؍پھیری والوں کیخلاف کیس درج

Updated: March 18, 2023, 9:38 AM IST | Ajaz Abdul ghani | Mumbai

کے ڈی ایم سی نے ڈومبیولی مشرق میں ہاکروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سامان ضبط کیا

KDMC took action against the hawkers and confiscated the goods
کے ڈی ایم سی نے ہاکروں کے خلاف کارروائی کی اور سامان ضبط کیا

 گزشتہ روز پھیری والوں نے ایک ایمبولنس ڈرائیور کی انتہائی بے ر حمی سے پٹائی کردی تھی۔ اس معاملے میں رام نگر پولیس نے ۲؍ پھیری والوں کے خلاف کیس در ج کر لیا ہے ۔ دوسری جانب کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) انتظامیہ نے جمعہ کو ڈومبیولی مشرق میں ہاکروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے ان کا سامان ضبط کیا۔ 
   عموماً دیکھا گیا ہے کہ جب میونسپل انتظامیہ پھیری والوں کیخلاف کارروائی کرتا ہے تو ہاکرس متحد ہو کر سر کاری ملازمین یا شہر یوں کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آتے ہیں۔ کلیان اور ڈومبیولی ریلوے اسٹیشنوں کے باہر پچھلے کئی برسوں سے غیر قانونی طور پر کاروبار کر نے والوں کی دادا گیری شروع ہے۔ جمعرات کی رات مد ھو بن ٹاکیز کے پاس اشوک گپتا (۳۱) اور روہت گپتا( ۲۳) نامی ۲؍ پھیری والوں نے ایمبولنس ڈرائیور گنیش مالی کی فٹ پاتھ کے سامنے گاڑی کھڑی کر نے کی پاداش میں پٹائی کردی۔ رام نگر پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ گزشتہ مہینے کے ڈی ایم سی کے وارڈ آفیسر راجندر سالونکے نے ڈومبیولی ریلوے اسٹیشن کے اطراف غیر قانونی طور پر کاروبار کر نے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تھی جس سے پھیری والے کافی مشتعل ہو گئے تھے۔ گزشتہ روز نوبل اسپتال کے سامنے گنیش مالی نے اپنی ایمبولنس کھڑی کردی تھی جس سے نارا ض ہو کر اشوک گپتا اور روہت گپتا نے اس کی ڈ نڈے سے بے رحمی سے پٹائی کردی۔
 رام نگر پولیس کے مطابق میونسپل انتظامیہ پھیری والوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے لیکن ۲؍ سے ۳؍ دن کے بعد وہ دوبارہ اسی جگہ پر اپنا کاروبار شروع کردیتے ہیں۔ جب تک میونسپل انتظامیہ کا سامان ضبط کر نے والا عملہ سڑ ک پر موجود رہتا ہے پھیری والے اپنا سامان نہیں لگاتے لیکن جیسے ہی میونسپل ملازمین چلے جاتے ہیں تو پھیری والے سڑ ک کے دونوں کنارے کھڑے ہو کر ٹریفک جام کردیتے ہیں۔ 

dombivli Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK