• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ: ایک ہی خاندان کے ۴؍ ہند نژاد افراد اپنے گھر میں مردہ پائے گئے

Updated: February 14, 2024, 5:50 PM IST | Inquilab News Network | New York

امریکہ میں ایک ہی خاندان کے ۴؍ ہند نژاد افراد اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ این بی سی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موقع پر کوئی نوٹ نہیں پایا گیا ہےاور اس سے پولیس کو قتل کا کوئی محرک دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں گزشتہ چند مہینوں سے ہند نژاد افراد کی اموات کے متعدد معاملات سامنے آرہے ہیں۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

این بی سی بے ایریا کی خبر کے مطابق ہند نژاد خاندان کےچار افراد امریکہ میں اپنے سان میٹو گھر کے اندر مردہ پائے گئے ہیں۔ حالانکہ سان میٹو پولیس کی جانب سے سرکاری طور پرمرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے لیکن این بی سی بےکی رپورٹ کے مطابق دوستوں نے ان کی شناخت آنند سوجیت ہنری، ان کی بیوی الیس بینزیگراور چار سالہ جڑواں بیٹوں کے طور پر کی ہے۔ یہ چاروں پیر کے روز اپنے گھر پر مردہ پائے گئے۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق سان میٹو پولیس افسران کو المیڈا ڈی لاس پلگاس کے ۴۱۰۰؍ بلاک میں روانہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے پہنچنے پر جب کوئی جواب نہیں ملا تو پولیس گھر کی کھلی کھڑکی سے اندر داخل ہوئی اور چاروں کو وہاں مردہ پایا۔ پولیس نے جائے واردات کی تلاشی لی لیکن جبرن داخلے کا کوئی نشان نہیں ملا۔
این بی سی بے کے مطابق پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں لڑکے بیڈروم کے اندر پائے گئے اور ان کی موت کی وجہ کی ابھی تفتیش کی جارہی ہے۔ تحقیقات کے تعلق سے براہ راست علم رکھنے والے ذرائع نے بتایا کہ پولیس کا خیال ہے کہ بچوں کو گلا گھونٹ کر یا زیادہ مقدار میں مہلک دوا کی خوراک دی گئی ہے۔
پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جوڑے کو غسل خانے میں گولیوں کے زخم کے ساتھ پایا گیا۔ اور غسل خانے میں ایک ۹؍ ملی میٹر پستول اور بھری ہوئی میگزین ملی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ الگ تھلگ واقعہ ہے اور اس سے علاقے کے عوام کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس کو یقین ہے کہ اس واقعے کا ذمہ دار شخص گھر کے اندر ہی موجود تھا۔
این بی سی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موقع پر کوئی نوٹ نہیں پایا گیا ہےاور اس سے پولیس کو قتل کا کوئی محرک دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ سان میٹو پولیس کی کریمنل انوسـٹیگیشن بیورو کا محکمہ فی الحال اس معاملے کی تفتیش کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK