حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی اسرائیل کے حملے میں شہادت کے بعد مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین جنگ کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر امریکہ اسرائیل کی حفاظت کیلئے خطے میں چند ہزار اضافی فوج روانہ کرے گا، جس میں جنگی طیارے بھی شامل ہوں گے۔
EPAPER
Updated: October 01, 2024, 2:46 PM IST | Washington
حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی اسرائیل کے حملے میں شہادت کے بعد مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین جنگ کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر امریکہ اسرائیل کی حفاظت کیلئے خطے میں چند ہزار اضافی فوج روانہ کرے گا، جس میں جنگی طیارے بھی شامل ہوں گے۔
پیر کو پنٹاگون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں تحفظ اور اسرائیل کے دفاع کیلئے امریکہ چند ہزار فوجیوں کا اضافی دستہ مشرق وسطیٰ روانہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ پنٹاگون کی ترجمان سبریناسنگھ کے مطابق اس دستے میں جنگی طیارے بھی شامل ہوں گے۔امریکی حکومت کا یہ فیصلہ حال ہی میں اسرائیل کے ذریعے کئے گئے ایک حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد مشرق وسطیٰ میں بڑھ رہے جنگ کے خطرے خصوصاً اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین کے پس منظر میں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے: پاکستان: توشہ خان کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عرضی مسترد
روانہ ہونے والے اس امریکی دستے میں ایف ۱۵؍ ای اسٹرائیک ایگل،ایف ۱۶، اے ۱۰، اور ایف ۲۲؍ شامل ہوں گے۔ تاکہ وہ فوج کی مدد کر سکیں۔ طیارے وہاں پہلے سے موجود فوجیوں کے تبادلے کیلئے استعمال ہونے کی بجائے ان کی تعداد اور طاقت کو دوگنا کریں گے۔سنگھ نے مزید کہا کہ یہ طیارے وہاں انخلاء کے کام میں استعمال نہیں کئے جائیں گے، بلکہ ان سے امریکی فوجیوں کے تحفظ کا کام لیا جائے گا۔