خبروں کے مطابق گزشتہ روز ۲۰؍ سالہ ہند نژاد نوجوان سائی ورشتھ کنڈولا نے امریکی عدالت میں اعتراف جرم کیا کہ مئی ۲۰۲۳ء میں اس نے جان بوجھ کر وہائٹ ہاؤس کی چہار دیواری سے ٹرک ٹکرایا تھا۔ اس معاملے میں سزا ۲۳؍ اگست ۲۰۲۴ء کو سنائی جائے گی۔
EPAPER
Updated: May 14, 2024, 6:59 PM IST | Washington
خبروں کے مطابق گزشتہ روز ۲۰؍ سالہ ہند نژاد نوجوان سائی ورشتھ کنڈولا نے امریکی عدالت میں اعتراف جرم کیا کہ مئی ۲۰۲۳ء میں اس نے جان بوجھ کر وہائٹ ہاؤس کی چہار دیواری سے ٹرک ٹکرایا تھا۔ اس معاملے میں سزا ۲۳؍ اگست ۲۰۲۴ء کو سنائی جائے گی۔
امریکہ میں ایک ۲۰؍ سالہ ہندوستانی نژاد نوجوان نے گزشتہ سال مئی میں وہائٹ ہاؤس کے قریب ٹرک کو ٹکرانے کے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ خبروں کے مطابق پیر کو یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج ڈبنی ایل فریڈرک نے سائی ورشتھ کنڈولا کب ۲۳؍ اگست کو سزا سنائی جائے گی۔ امریکی اٹارنی کے مطابق کنڈولا نے کہا کہ اس نے امریکہ میں جمہوری حکومت کو نازی جرمنی کے نظریئے سے متاثر آمریت سے بدلنے کے منصوبے کے تحت اپنا ٹرک وہائٹ ہاؤس کے قریب حفاظتی رکاوٹوں پر چڑھا دیا تھا۔ جب کنڈولا کو پکڑا گیا تو اس نے حکام کو بتایا کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کا قتل کرنا چاہتا ہے۔ جب اسے حراست میں لیا جا رہا تھا، کنڈولا نے اپنے بیگ سے نازی پرچم نکالا اور حکام کو بتایا کہ وہ نازی ازم اور ایڈولف ہٹلر کا مداح ہے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ اس کا مقصد ’’وہائٹ ہاؤس جانا، اقتدار پر قبضہ کرنا اور قوم کا انچارج بننا‘‘ ہے۔
کنڈولا، جو سینٹ لوئس، میسوری کا باشندہ ہے، پر اصل میں صدر، نائب صدر یا ان کے خاندان کے کسی فرد کو قتل، اغوا یا نقصان پہنچانے کی دھمکی دینے کے ساتھ خطرناک ہتھیار سے حملہ کرنے، موٹر گاڑی لاپروائی سے چلانے اور ایک ہزار ڈالر سے زائد کی وفاقی املاک کی تباہی کا مقدمہ تھا۔ تاہم، چارجز کو گھٹا کر امریکی جائیداد کی ایک ہزار ڈالر سے زیادہ املاک کو نقصان پہنچانے تک محدود کردیا گیا۔ کنڈولا کے سبب نیشنل پارک سروس کو ۴؍ ہزار ۳۲۲؍ ڈالر اور ٹرک رینٹل کمپنی کو ۵۰؍ ہزار ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا۔
سائی ورشتھ کنڈولا۔ تصویر: ایکس
امریکی محکمہ انصاف نے کہا کہ کنڈولا کے اقدامات کا حساب جبر کے ذریعے حکومت کے طرز عمل کو متاثر کرنے یا متاثر کرنے کیلئے لگایا گیا تھا۔ عدالتی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ کنڈولا نے ۲۲؍ مئی ۲۰۲۳ء کو ایک طرفہ ٹکٹ پر سینٹ لوئس سے واشنگٹن ڈی سی کیلئے کمرشیل طیارے میں اڑان بھری تھی۔ وہ شام ۵؍ بجکر ۲۰؍ منٹ پر ڈلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا اور ۶؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر ٹرک کرائے پر لیا۔ رات ساڑھے ۹؍ بجے اس نے ٹرک کو وہائٹ ہاؤس کے قریب حفاظتی بیریکیڈز سے ٹکرایا۔ کنڈولا نے پھر ٹرک کو نیچے اتارا، اپنے بیگ سے نازی پرچم نکالا اور اسے لہرایا۔
ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کنڈولا نے کئی ہفتوں تک حملے کی منصوبہ بندی کی۔ ٹرک کو کرائے پر لینے اور اسے وہائٹ ہاؤس سے ٹکرانے سے پہلے، اس نے گاڑیوں یا مسلح سیکوریٹی گارڈز تک رسائی حاصل کرنے کی کئی کوششیں کیں۔‘‘