امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلوں سے ہوتی ہوئی شہر پہنچی آگ میں بڑے پیمانے پر مکانات خاکستر ہو گئے۔ جمعہ کو برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن اچانگ آتشزدگی متاثرین سے ملنے لاس اینجلس پہنچ گئے۔جہاں انہوں نے بے گھر افراد کو امداد بھی پیش کی۔
EPAPER
Updated: January 12, 2025, 9:29 PM IST | Inquilab News Network | Washington
امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلوں سے ہوتی ہوئی شہر پہنچی آگ میں بڑے پیمانے پر مکانات خاکستر ہو گئے۔ جمعہ کو برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن اچانگ آتشزدگی متاثرین سے ملنے لاس اینجلس پہنچ گئے۔جہاں انہوں نے بے گھر افراد کو امداد بھی پیش کی۔
امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلوں سے ہوتی ہوئی شہر پہنچی آگ میں بڑے پیمانے پر مکانات خاکستر ہو گئے۔ جمعہ کو برطانوی شہزادہ ہیری اوران کی اہلیہ میگھن اچانگ آتشزدگی متاثرین سے ملنے لاس اینجلس پہنچ گئے۔ ان کے اس دورے کے کئی ویڈیو گردش کر رہے ہیں، جن میں وہ آگ کے متاثرین سے ملاقات کرتے، انہیں گلے لگاتے، نظر آئے۔اس کےعلاوہ انہوں نے امدادی اشیاء کا عطیہ بھی دیا۔ جمعہ کو برطانوی جوڑے نے پاساڈینا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہر کے میئر وکٹر گورڈو اور ایٹن فائر سے نمٹنے والے ہنگامی کارکنوں سے ملاقات کی۔
اس آگ میں تقریباً ۱۴؍ہزار ایکڑ پر پھیلے جنگل تباہ ہو چکے ہیں۔۱۱؍ افراد ہلاک ہوئے جبکہ ۴؍ ہزار سے ۵؍ ہزار ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ویڈیو فوٹیج میں میگھن کو ایک شخص ڈوگ گڈ ون سے بات کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کا گھر جنگل کی آگ میں تباہ ہو گیا تھا۔نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے گوڈ ون نے کہا کہ’’ یہ ان کے دورے کا دوسرا دن ہے۔ وہ ماسک لگا کر عوام کو کھانا پیش کر رہے تھے۔کسی نے انہیں پہچانا نہیں۔وہ یہاں شہرت کیلئے نہیں آئے تھے۔ بلکہ وہ خدمت کر رہے تھے۔انہوں نے کچھ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جس کے بعد وہ کئی خاندانوں سے ملاقات کی۔گوڈ ون نے خواہش ظاہر کی کہ وہ شاہی جوڑے سے مل کر انہیں امداد کیلئے شکریہ کہنا چاہتا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: غزہ: امدادی سرگرمیوں میں اسرائیلی رخنہ اندازی بدستور جاری:یو این ادارے
شاہی خاندان لاس اینجلس سے ۹۰؍میل کے فاصلے پر سانتا باربرا کے قریب مونٹیسیٹو میں رہتاہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے آفت سے متاثرہ لوگوں کو کپڑے اور بچوں کی اشیاء سمیت دیگر سامان عطیہ کیا ہے۔انہوں نے جمعرات کو ایک بیان جاری کیا جس میں لوگوں پر زور دیا گیا کہ وہ جنگل کی آگ سے متاثر ہونے والوں کی مدد کریں اور اپنے گھروں کو بے گھر ہونےوالوں کیلئےکھول دیں۔ انہوں نے اپنی آفیشیل ویب سائٹ پر لکھا کہ ’’ اگر کوئی دوست، عزیز، یا پالتو جانور بے گھر ہے،اور اگرآپ اس کی مدد کرنے کے اہل ہیں تو براہ کرم مدد ضرور کریں۔اپنے ضعیف پڑوسی کے انخلاء میں اس کی مدد کو یقینی بنائیں۔کچھ خاندانوں اور لوگوں کے پاس کچھ بھی نہیں بچا ہے۔ براہ کرم کپڑے، بچوں کے کھلونے اور دیگر ضروری سامان عطیہ کرنے پر غور کریں۔ امریکن ریڈ کراس ضرورت مندوں کی مدد کرنے کیلئےسرگرم عمل ہے۔
شاہی جوڑے نے بے گھر ہونے والے دوستوں کو اپنے گھر آجانے کی دعوت دی ہے۔