• Sat, 19 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ: سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے شخص کے مقدمہ کی سماعت نیویارک میں ہوگی

Updated: October 19, 2024, 6:01 PM IST | Washington

امریکہ میں ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے ہادی کی اس دوخواست کو عدالت نے خارج کر دیا جس میں اس نے عدالت سے مقدمے کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، ہادی نے ایک تقریب میں سلمان رشدی پر چاقو سے ایک درجن سے زائد وار کئے تھے، جس میں رشدی کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی تھی۔

Hadi Matar (left) injured Salman Rushdie (right). Photo: X
هادي مطر(بائیں)زخمی سلمان رشدی( دائیں)۔ تصویرـ:ایکس

۲۰۲۲ء میں ملعون سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کرنے والے ۲۶؍ سالہ ہادی مطر کے مقدمے کی سماعت نیو یارک میں ہی ہوگی، جمعہ کو عدالت نے کہا کہ نیو جرسی کےمکین حملہ آور پرمقدمہ اسی جگہ چلے گا جہاں رشدی پر حملہ ہوا تھا۔ہادی کے وکیل نے دلیل دی تھی کہ ہادی کو یہاں جانبدارانہ برتاؤ کا سامنا کرنا پڑے گا اس کی وجہ یہ ہے کہ علاقے میں عرب اور مسلمانوں کی آبادی کم ہے، اور اس حملے کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جا چکی ہے۔اس علاقے میں ۹۳؍ فیصد آبادی سفید فاموں کی ہے، لیکن مخالف وکیل نے اس عرضی کی مخالفت کی ۔ 

ہادی مطر کے مقدمے کی سماعت ۱۵؍اکتوبر کو جیوری کے انتخاب سے کچھ دن پہلےروچیسٹر کی عدالت کے فیصلے تک روک دی گئی تھی، ۔مقدمے کی سماعت کی نئی تاریخ فوری طور پر مقرر نہیں کی گئی ۔واضح رہے کہ ہادی پر الزام ہے کہ اس نے ایک ادارے میں جہاں رشدی تقریر کرنے والاتھا، اس سے پہلے اس پرایک درجن سے زیادہ بار چاقو سے وار کئے۔ تب اسے دیگر افراد نے پکڑ لیا ۔ اس حملے میں شیطانی آیات نامی کتاب کے مصنف کو شدیدزخم آئے تھے،اس کے علاوہ اس حملے میں اس کی ایک آنکھ بھی ضائع ہو گئی تھی۔اس کے ساتھ ہی اس تقریب کا انعقاد کرنے والا بھی اس حملے میں زخمی ہو گیا تھا۔مطر پر قتل کی کوشش کا مقدمہ دائر کیا گیا۔اس کے علاوہ مطر نے بفیلو کی ضلع عدالت میں دہشت گردی کےمتعلق الزامات کا اعتراف کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK