کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ، کانگریں اور ٹیپراموتھا کو مصیبت قرار دیا،کہا:تریپورہ میں جو ترقی ہوئی وہ ۵؍برسوں کی بی جے پی حکومت میں ہوئی
EPAPER
Updated: February 13, 2023, 2:52 PM IST | Agartala
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ، کانگریں اور ٹیپراموتھا کو مصیبت قرار دیا،کہا:تریپورہ میں جو ترقی ہوئی وہ ۵؍برسوں کی بی جے پی حکومت میں ہوئی
:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نےاتوار کو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا- مارکسسٹ، کانگریس اور ٹیپرا موتھاپرسخت حملہ کرتے ہوئے انہیں ’تین مصیبتیں‘قرار دیا جو تریپورہ میں بدعنوانی کو قائم کرنا چاہتے ہیں۔
اناکوٹی ضلع سےبھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدواروں کیلئےووٹ مانگنے کے لیے چاندی پور میں ایک انتخابی ریلی سےخطاب کرتے ہوئے امیتشاہ نےدعویٰ کیا کہ تریپورہ میںجو بھی ترقی ہوئی ہے وہ گزشتہ ۵؍برسوںمیں بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ تریپورہ عسکریت پسندی اوربدامنی کے لیے جانا جاتا تھا، لیکن مودی جی(وزیراعظم نریندر مودی)نےاین ایل ایف ٹی تنظیموں کےساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرکےامن قائم کیا ہے۔ اس کے علاوہ ۳۷؍ہزاربے گھر برو کو ایک مستقل آبادکاری مل گئی ہے اور تریپورہ وزیر اعظم کے ڈائمنڈ فارمولے کے ساتھ ہائی ویز، انٹرنیٹ، ریلوے اور ایئر ویز کے معاملے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔‘‘امیت شاہ نے کہاکہ ’’کمیونسٹوں نے اپنے ۲۷؍سالہ دور حکومت میں قبائلیوں کیلئےکچھ نہیں کیا اوراب صرف تریپورہ کے معصوم لوگوں کو جیتنےکے لیے سی پی آئی (ایم) نےایک قبائلی چہرے کو وزیر اعلیٰ کے طور پر پیش کیا ہے۔‘‘
مرکزی وزیر نے کہا کہ ریاست کی اپوزیشن پارٹیوںکو یہ احساس ہو گیا ہے کہ ان میں سے کوئی بھی بی جےپی کے خلاف نہیں لڑ سکے گا، اس لیے سی پی آئی (ایم) نے کانگریس کے ساتھ اتحاد کیا ہے اور ٹیپرا موتھا کے ساتھ اپنے تباہ کن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔