مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز یوم ہندی پر اس کی ترقی و ترویج میں تعاون دینےوالے معززین کوسلام پیش کرتے ہوئے ملک کے شہریوں سے اپنی مادری زبان کے ساتھ ہندی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی اپیل کی ۔
EPAPER
Updated: September 14, 2020, 7:21 PM IST | Agency | New Delhi
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز یوم ہندی پر اس کی ترقی و ترویج میں تعاون دینےوالے معززین کوسلام پیش کرتے ہوئے ملک کے شہریوں سے اپنی مادری زبان کے ساتھ ہندی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی اپیل کی ۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز یوم ہندی پر اس کی ترقی و ترویج میں تعاون دینےوالے معززین کوسلام پیش کرتے ہوئے ملک کے شہریوں سے اپنی مادری زبان کے ساتھ ہندی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی اپیل کی ۔ دستور ساز اسمبلی نے 14 ستمبر 1949 کو دیوناگری اسکرپٹ میں لکھی ہندی کو انگریزی کے ساتھ ملک کی سرکاری زبان کے طور پر منظوری دی تھی ۔ اس کے بعد ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی حکومت نے اس تاریخی دن کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر سال 14 ستمبر کو ’ یوم ہندی ‘ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ۔ پہلا سرکاری یوم ہندی 14 ستمبر 1953 کو منایا گیا۔
شاہ نے یوم ہندی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کئی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ ہندی ہندوستانی ثقافت کا ایک اٹوٹ انگ ہے۔ جنگ آزادی کے وقت یہ قومی یکجہتی اور شناخت کا ایک موثر اور طاقتور ذریعہ رہی ہے۔ مودی سرکار کی نئی تعلیمی پالیسی سے ہندی اور دیگر ہندوستانی زبانوں کی متوازی ترقی و ترویج ہو گی‘‘ ۔
انہوں نے مزید لکھا ’’ایک ملک کی شناخت اس کی سرحد اور جغرافیہ سے ہوتی ہے ، لیکن اس کی سب سے بڑی شناخت اس کی زبان ہے۔ ہندوستان کی مختلف زبانیں اور بولیاں اس کی طاقت بھی ہیں اوراس کے اتحاد کی علامت بھی ہیں ۔ ثقافتی اور لسانی تنوع سے بھرے ہندوستان میں ’ہندی‘ صدیوں سے پورے ملک کو متحد کرنے کا کام کر ہی ہے ‘‘ ۔
ایک اور ٹویٹ میں شاہ نے لکھا ’’ آج یوم ہندی کے موقع پر میں اس کی ترقی و ترویج میں تعاون دینے والے تمام معززین کو سلام پیش کرتا ہوں اور ملک کے شہریوں سےیہ اپیل کرتا ہوں کہ اپنی مادری زبان کے ساتھ ہندی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرکے اس کے تحفظ اور فروغ میں اپنا تعاون پیش کرنے کا عہد کریں۔ یوم ہندی کی مبارکباد ‘‘۔