• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان کی سرحدیں ثقافت سے متعین ہوتی ہیں، جنگ یا معاہدے سے نہیں: امیت شاہ

Updated: January 03, 2025, 1:02 PM IST | Agency | New Delhi

جموں کشمیراور لداخ کی تاریخ سے متعلق کتاب کے اجراء پروزیر داخلہ کا خطاب۔

Union Ministers Amit Shah and Dharmendra Pradhan releasing the book. Photo: INN
مرکزی وزراء امیت شاہ اور دھرمیندرپردھان کتاب کا اجرا ءکرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ ہندوستان دنیا کا واحد جیو کلچرل ملک ہے، جس کی سرحدیں `جنگ یا معاہدے سے نہیں بلکہ ثقافت سے متعین ہوتی ہیں ۔ امیت شاہ نے جمعرات کو یہاں کتاب `’جموں کشمیر اور لداخ: تسلسل اور رابطے کا ایک تاریخی اکاؤنٹ‘ کے اجراء کے موقع پر کہا کہ ’’ کشمیر سے کنیا کماری تک، گندھارا سے ادیشہ اور بنگال سے گجرات تک، ہم جہاں بھی جاتے ہیں، ہمارا ملک ثقافت سے جڑا ہوا ہے۔ ‘‘
 امیت شاہ نے کہاکہ ’’ایک۱۵۰؍ سالہ دور تھا جب تاریخ کا مطلب دہلی دریبہ سے لے کر بلی مارن تک اور لٹین سے دہلی جم خانہ تک تھا۔ تاریخ ان مقامات تک محدود تھی۔ یہاں بیٹھ کر تاریخ نہیں لکھی جا سکتی۔ تاریخ صرف لوگوں سے ملنے، ان کی زبانوں، ان کی زندگیوں اور ان کی ثقافتوں کو سمجھنے سے سمجھی جا سکتی ہے۔ ‘‘
  انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم خود کو اس تاریخ سے آزاد کرلیں جو حکمرانوں کو خوش کرنے کیلئے لکھی گئی تھی۔ اس پروگرام کے ذریعے میں ملک کے نامور مورخین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہماری ہزاروں سال پرانی تاریخ کو حقیقت کے ساتھ اعتماد کے ساتھ لکھیں اور اسے صداقت اور فخر کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کریں ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ’’ہندوستان کو سمجھنے کیلئے ہمیں اس حقیقت کو سمجھنا ہوگا جو ہمارے ملک کو جوڑتی ہے۔ کشمیر اور لداخ کی تاریخ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ میری نظر میں یہ تجزیہ کرنا فضول ہے کہ یہاں کس نے حکومت کی اور یہاں کون رہتے تھے، کیا کیا معاہدے ہوئے۔ یہ کام صرف وہی مورخ کر سکتے ہیں جو تاریخ کو مختلف انداز سے دیکھتے ہیں۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہمیشہ سے ہندوستان کا لازم و ملزوم حصہ رہا ہے اور ہمیشہ لازم و ملزوم رہے گا۔ اسے کسی بھی قانون سے الگ نہیں کیا جا سکتا، کوششیں کی گئیں لیکن بالآخر ان سیکشن کو ہٹا دیا گیا اور تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ اس موقع پر مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان اور دیگر موجود تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK