• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلوی مداح نے فلسطین کیلئے آواز بلند کی

Updated: November 20, 2023, 10:02 AM IST | Agency | Ahmedabad

’بمباری بند کرو‘ اور ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کے نعرے لکھی ہوئی ٹی شرٹ پہن کر میدان میں داخل ہوا، کوہلی تک پہنچ گیا۔

Pro-Palestinian Australian fan John, with Virat Kohli. Photo: INN
فلسطین حامی آسٹریلوی مداح جان ، وراٹ کوہلی کے ساتھ۔ تصویر : آئی این این

احمدآباد میں ورلڈ کپ فائنل کے دوران آسٹریلیاکا ایک فلسطین حامی مداح ’’فلسطین پر بمباری بند کرو‘‘ اور ’’فلسطین کو آزاد کرو‘‘ نعرہ والی ٹی شرٹ پہن کر میدان پر پہنچ گیا جس کی وجہ سے کچھ دیر کیلئے میچ کو روکنا پڑا۔ اسے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کی جانب عوام کی توجہ مبذول کرانے کی کامیاب کوشش کے طور پر دیکھا جارہاہے۔ 
حراست میں لئے جانے کے بعد جب مذکورہ نوجوان کو اسٹیڈیم سے باہر لے جایا جارہاتھا تو اس نے بتایا کہ ’’میرا نام جان ہے...میں  آسٹریلیا سے ہوں۔ میں میدان میں وراٹ کوہلی سے ملنے کیلئے داخل ہوا۔میں فلسطین کی حمایت کرتا ہوں۔ ‘‘جان نے جوٹی شرٹ پہن رکھی تھی اس میں  سامنے کی جانب ’’فلسطین پر بمباری بند کرو‘‘ کا نعرہ لکھا ہوا تھا جبکہ پشت پر ’’فلسطین کو آزاد کرو‘‘ کا مطالبہ تھا۔ اس نے فلسطینی پرچم کو بطور ماسک باندھ رکھاتھا۔ جان نے میڈیا کے نمائندوں  کے سوال کے جواب میں تصدیق کی کہ ’’فلسطین میں  جنگ کے خلاف یہ میرا احتجاج تھا۔‘‘ انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان جاری فائنل میچ کے۱۴؍ویں اوور کے دوران تمام سیکوریٹی انتظامات کو چکمہ دیتے ہوئے جان نہ صرف میدان میں داخل ہوگیا بلکہ وہ بلے بازی کررہے وراٹ کوہلی تک پہنچ گیا اوران سے گلے ملنے میں  کامیاب رہا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK