• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

حاملہ خاتون کو لے جارہی ایمبولنس میں دھماکہ، مگر اندر موجود ۴؍افراد سلامت

Updated: November 15, 2024, 12:13 PM IST | Sharjeel Qureshi | Jalgaon

ڈرائیور نے گاڑی روک کر خاتون اور اس کے رشتہ دار کو نیچے اتاردیا، اس کے کچھ ہی دیر بعد زوردار دھماکے کے ساتھ ایمبولنس کے پرخچے اڑ گئے۔

The sad scene of the explosion in the ambulance. Photo: INN
ایمبولنس میں دھماکے کا اندوہناک منظر۔ تصویر : آئی این این

ضلع جلگائوں کے ایرنڈول علاقے سے ایک حاملہ خاتون کو اسپتال پہنچانے جا رہی ایک ایمبولنس میں زور دار دھماکہ ہوا اور اس کے پرخچے اڑ گئے لیکن خوش قسمتی سے ایمبولنس میں موجود خاتون اور اس کے رشتے دار کی جان بچ گئی کیونکہ ڈرائیور نے انہیں دھماکے سے پہلے ہی نیچے اتار لیا تھا۔ 
  اطلاع کے مطابق بدھ کی رات ایرنڈول کے بامنے قصبہ کی رہنے والی حاملہ خاتون منیشا سونائونے اپنے رشتہ دار کے ساتھ ایک ایمبولنس کے ذریعے جلگائوں کے سول اسپتال جا رہی تھیں ان کے ساتھ ڈاکٹر رفیق انصاری بھی تھے۔ ایمبولنس کو راہل باوسکر چلا رہا تھا۔ جب یہ گاڑی نیشنل ہائی وے پر گجرال پیٹرول پمپ کے پاس پہنچی تو ڈرائیور نے گیئر تبدیل کیا۔ اسی وقت ایمبولنس سے چنگاری نکلنے لگی۔ ڈرائیور راہل نے خطرے کو بھانپ لیا اور فوراً خاتون، اسکے رشتے دار نیز ڈاکٹر کو گاڑی سے نیچے اترنے کیلئے کہا۔ 
  ان تمام لوگوں کے نیچے اترتے ہی ایمبولنس میں زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کے جھٹکے ۵۰۰؍ میٹر دور تک محسوس کئے گئے اور قریب ہی موجود ایک اے ٹی ایم کے کیبن کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکہ کی خبر ملتے ہی پولیس ٹیم کے علاوہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی بھی ایک ٹیم موقع پر پہنچی۔ ضلع کلکٹر آیوش پرساد نے پولیس کو اس معاملے کی ہر زاویے سے تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایمبولنس تیار کرنے والی کمپنی فورس موٹرس کی ایک ٹیم اور ایمبولنس ۱۰۸؍ کے مینجمنٹ کو بھی بلایا گیا ہے۔ ضلع میں عارضی طور پر باہر سے ایمبولنس منگوانے کا حکم دیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK