• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سمپل ڈاٹ ون اسکوٹر کی قیمت میں۴۰؍ ہزار روپے کا اضافہ

Updated: December 28, 2023, 8:26 AM IST | Mumbai

سمپل انرجی کمپنی نے اپنے اسکوٹر سمپل ڈاٹ ون کے دام میں ۴۰؍ ہزارروپے کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یاد رہے کہ یہ اسکوٹر اب تک ایک لاکھ روپے میں دستیاب تھا لیکن اب اس کی قیمت ہوگی ایک لاکھ ۴۰؍ ہزار روپے۔

Simple Dot will now be available for Rs 140,000
سمپل ڈاٹ اب ایک لاکھ ۴۰؍ ہزار روپے میں ملے گی

سمپل انرجی کمپنی نے اپنے اسکوٹر سمپل ڈاٹ ون  کے دام میں ۴۰؍ ہزارروپے کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یاد رہے کہ یہ اسکوٹر اب تک ایک لاکھ روپے میں دستیاب تھا لیکن اب اس کی قیمت ہوگی ایک لاکھ ۴۰؍ ہزار روپے۔ 
 یاد رہے کہ ۹۹؍ ہزار ۹؍ سو ۹۹؍ روپے کی قیمت اس کی لانچنگ کیلئے رکھی گئی تھی۔ ۱۵؍ دسمبر کو جب اس اسکولٹر کو لانچ کیا گیا تو  اسے خریدنے والوں کو یہ ایک لاکھ روپے کے اندر فراہم کی گئی تھی ۔ لیکن اب اس کے دام میں  اضافہ کر دیا جائے گا۔ اس کی نئی بکنگ ۲۷؍ جنوری ۲۰۲۴ء سے شروع کی جائے گی۔ تب لوگوں کو اس کے نئے دام ادا کرنے ہوں گے۔  کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا رینج بڑھا دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اسکوٹر میں کئی سہوللیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ مذکورہ اسکوٹر نوجوان طبقے میں خاصی پسند کی جا رہی ہے۔ اس کی بکنگ بھی بڑے پیمانے پر ہوئی تھی۔ اسی کو دیکھتے ہوئے کمپنی نے دام بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دیکھنا ہے اس کا اس کی سیل پر کتنا اثر پڑتا ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK