• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اننت امبانی اور رادھیکا کی شادی سے پہلے کی تقریبات اٹلی میں ہوں گی

Updated: May 27, 2024, 1:04 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

مارچ ۲۰۲۴ء ہم سب کے لئے ایک انسٹاگرام تفریح سے کم نہیں تھا، جام نگر میں منعقدہ  اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات اٹلی میں ہوں گی۔

Anant Ambani And Radhika. Photo: INN
اننت امبانی اور رادھیکا۔ تصویر : آئی این این

مارچ ۲۰۲۴ء ہم سب کے لئے ایک انسٹاگرام تفریح سے کم نہیں تھا، جام نگر میں منعقدہ  اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ’پری ویڈنگ‘ تقریبات کی بدولت یہ انسٹاگرام پر کافی چرچا میں رہا۔ اس تقریب میں شامل خصوصی مہمانوں کی فہرست سے لے کردنیا بھرکے عالمی فنکاروں تک جنہیں محفل میں مدعو کیا گیا تھا، ہر چیز کی تعریف کی گئی تھی۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ambani Family (@ambani_update)

ارب پتی مکیش امبانی اور اہلیہ نیتا امبانی کےبیٹے چھوٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی دوسری تقریب اٹلی میں ہونے جارہی  ہیں۔  اس بار شادی سے پہلے کی تقریب اٹلی کے ساحل پر ایک کروز پر ہونے جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تقریبات ۲۹؍سے ۳۱؍مئی تک ۳؍ دن پر محیط ہوں گی۔ مہمانوں کو ایک لگژری کروز جہاز پر سوار کیا جائے گا جو اٹلی سے فرانس کے جنوب میں سفر شروع کرے گا۔ مہمانوں کی فہرست میں جام نگر کی تقریبات کی طرح خصوصی مہمان اور عالمی فنکاروں کے ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ کچھ اے لسٹ فہرست مہمان پہلے ہی اس کے لئے اٹلی جا رہے ہیں۔
اے لسٹ فہرست کے مہمان عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، رنویر سنگھ، سلمان خان، ایم ایس دھونی جیسی کئی مشہور شخصیات کو ممبئی کے نجی ایئرپورٹ سے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ مکیش امبانی، نیتا امبانی، نیتا امبانی کی والدہ، بہن اور دیگر جیسے خاندان کے افراد بھی مبینہ طور پر اس عظیم الشان جشن کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)


شادی سے پہلے کا دعوت نامہ اور سفر نامہ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہےجس میں مبینہ طور پر ۲۹؍مئی کو استقبالیہ لنچ بھی شامل ہے جس کے بعد ’ستاروں والی رات‘ کا  ڈریس کوڈ مغربی رسمی ہونے جا رہا ہے۔۳۰؍مئی کو  ایک `رومن ہالی ڈے تھیم ایونٹ شامل ہوگا جس کے بعد تہواروں کی رات ہوگی جو’’لا ڈولکا فار نائینٹین‘‘  `La Dolce Far Niente` کے تھیم کے تحت ہوگی ۔ ۳۱؍مئی کا آغاز ’’وی ٹرنز ون انڈر دی سن‘‘ صبح کے گیٹ ٹوگیدر کے ساتھ کیا جائے گا، اس کے بعد شام کو ماسکریڈ بال ہوگی اور آخر کار ایک آفٹر پارٹی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ambani Family (@ambani_update)

مداح  یہ دیکھنے کے لئے بے حد پرجوش ہیں کہ یہ تقریبات کتنی شاندار ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK