• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اندھیری: گوکھلے بریج: راہداری میں بارش کا پانی جمع ہونے سے راہگیر پریشان

Updated: June 29, 2024, 1:37 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai

 یہاں مشرق اور مغرب کو جوڑنے والے گوپال کرشن گوکھلے بریج از سر نو تعمیر کے بعد سے مختلف تنازعات کی وجہ سے سرخیوں  میں رہا ہے اور اب راہگیر اس پل پربنائی گئی راہداری پر بارش کا پانی جمع ہونے سے پریشانی کی شکایت کررہے ہیں۔ 

Rainwater is seen accumulating on the corridor of Gokhale Bridge. Photo: INN
گوکھلے بریج کی راہداری پر بارش کا پانی جمع نظر آرہاہے۔ تصویر : آئی این این

 یہاں مشرق اور مغرب کو جوڑنے والے گوپال کرشن گوکھلے بریج از سر نو تعمیر کے بعد سے مختلف تنازعات کی وجہ سے سرخیوں  میں رہا ہے اور اب راہگیر اس پل پربنائی گئی راہداری پر بارش کا پانی جمع ہونے سے پریشانی کی شکایت کررہے ہیں۔ 
 گوکھلے بریج شروع ہونے کے بعد پہلی ہی بارش میں اس کی راہداری پر بارش کا پانی جمع ہونے لگا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کووہاں سے گزرنا محال ہوگیا ہے اور لوگ سوشل میڈیا پر اس کی شکایت بھی کررہے ہیں۔ 
 معروف سماجی رضاکار زورو بھتینا کے ذریعہ بارش کا پانی جمع ہونے کی شکایت پر بی ایم سی کے ’کے ایسٹ‘ وارڈ نے معذرت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس تعلق سے بی ایم سی کی متعلقہ ٹیم کا آگاہ کردیا گیا ہے جو جلد ہی اس مسئلہ کا تدارک کرے گی۔ 
 یاد رہے کہ گوکھلے بریج سے متصل سی ڈی برفی والا بریج ہے اور گوکھلے بریج کی از سر نو تعمیر سے قبل ایک دوسرے بریج پر آسانی سے سفر کیا جاسکتا تھا۔ البتہ ۲۰۱۸ء میں گوکھلے بریج کا کچھ حصہ حادثاتی طور پر منہدم ہو گیا تھا۔ اس حادثہ میں جانی اور مالی نقصان ہوا تھا جس کی وجہ سے اس بریج کو منہدم کرکے از سر نو تعمیر کیا گیا ہے لیکن انجینئرنگ کی غلطی کی وجہ سے گوکھلے بریج اور اس سے متصل برفی والا بریج کے درمیان اونچائی کا ۶؍ فٹ کا فرق آگیا ہے جس کی وجہ سے ان پلوں سے گزرنے والی گاڑیاں ایک بریج سے دوسرے بریج پر نہیں جاسکتیں جو از سر نو تعمیر سے قبل ممکن تھا۔ اس خامی کی وجہ سے شہری انتظامیہ پر سخت تنقیدیں کی گئیں جس کے سبب اس خامی کو دور کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ شہری انتظامیہ نے اس سال کے آخر تک اس مسئلہ کو حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK