وشاکھاپٹنم، آندھراپردیش کے سمہاچالم مندر میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں دیوار گرنے کے سبب تقریباً ۷؍ افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ دیگر عقیدت مند زخمی ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔
EPAPER
Updated: April 30, 2025, 4:24 PM IST | visakhapatnam
وشاکھاپٹنم، آندھراپردیش کے سمہاچالم مندر میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں دیوار گرنے کے سبب تقریباً ۷؍ افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ دیگر عقیدت مند زخمی ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وشاکھاپٹنم، آندھراپردیش کے سمہاچالم مندر میں دیوار گرنے کے سبب تقریباً ۷؍ افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ یہ دیوار تب گری جب عقیدت مند شاپنگ مال کامپلیکس کے قریب ۳۰۰؍ روپے کے ٹکٹ کیلئے قطار میں کھڑے ہوئے تھے۔ یہ حادثہ شری واراہا لکشمی نرسہما سوامی مندر میں سالانہ چندن مہوتسوم کے درمیان پیش آیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ’’تہوار کی تیاری کے پیش نظر چند تیاریاں کی گئی تھیں اور بڑی تعداد میں تہوار میں حصہ لینے کیلئے آئے عقیدت مندوں کیلئے خیمے بھی تعمیر کئے گئے تھے۔ خیموں کے قریب زیر تعمیر نئے ڈھانچے کی سمینٹ کی دیوار گرنے کی وجہ سے یہ حادثہ سامنے آیا تھا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: سلامتی کے خدشات کے درمیان عالمی فوجی اخراجات میں غیرمعمولی اضافہ
بدھ کے ابتدائی چند گھنٹوں میں علاقے میں ایک گھنٹے کیلئے موسلادھار بارش ہوئی تھی جس کی وہ سے خیمے اور عارضی طور پرتعمیر کئے گئے ڈھانچے نئی تعمیر کردہ دیوار پر گر گئے جس سے دیوار گر گئی تھی۔ راحت رسانی کا کام جاری ہے اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپونس (این ڈی آر ایف) کی ٹیم، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپونس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیم، پولیس اور فائر بریگیڈ جائے وقوع پر تعینات تھے۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کی نگرانی میں زخمی عقیدت مندوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ ’’عقیدت مندوں نے بدھ کی صبح سے درشن کیلئے لائن لگائی تھی جس کی وجہ سے علاقے میں بھیڑ جمع ہوگئی تھی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ہمیں ہندوستان کو عالمی اختراعات کا مرکز بنانا ہے: وزیر اعظم
وزیر اعظم نریندر مودی کا اظہار افسوس
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایکس پوسٹ میں اظہار افسوس کرتے ہوئےلکھا ہے کہ ’’ وشاکھا پٹنم، آندھراپردیش میں دیوار گرنے کے سبب جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا۔ لواحقین کیلئے اظہار تعزیت۔ میری دعا ہے کہ زخمی افراد جلد صحت یاب ہوجائیں۔‘‘ وزیر اعظم نریندرمودی نے لواحقین کیلئے ۲؍ لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کیلئے ۵۰؍ ہزار روپے معاوضے کا اعلان بھی کیا ہے۔
Deeply saddened by the loss of lives due to the collapse of a wall in Visakhapatnam, Andhra Pradesh. Condolences to those who have lost their loved ones. May the injured recover soon.
— PMO India (@PMOIndia) April 30, 2025
An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the next of kin of each deceased. The…
آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے بھی لوگوں کے جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’موسلادھاربارش کے سبب دیوار گرنے کی وجہ سے جن لوگوں نے اپنی جانیں گنوائیں ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت۔ میں نے ضلعی کلیکٹر اور ایس پی سے وہاں کے حالات کے تعلق سے بات کی ہے۔ میں حالات کا جائزہ لے رہا ہوں۔‘‘ نائیڈو نے حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تین اراکین پر مبنی تفتیشی ٹیم تشکیل دی ہے اور لواحقین کیلئے ۲۵؍ لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: پاکستان: معاشی بحران اور سفارتی کشیدگی کے درمیان اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ
منسٹر فار انڈومینٹس انم رامانارائن نے بھی اس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ بدقسمتی ہے کہ موسلادھار بارش کے دوران دیوار گرنے کی وجہ سے ۷؍ لوگوں کی جانیں چلی گئیں۔‘‘ انہوں نے زخمی افراد کے بہتر علاج کیلئے احکامات جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی اور تفتیش کرنے کی تصدیق بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’حکومت لواحقین کے ساتھ ہے۔‘‘