• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آندھرا پردیش میں سیلاب، مسلسل بارش کی وجہ سے۳۳؍افراد ہلاک ،دو لاپتہ

Updated: September 07, 2024, 10:15 PM IST | Vijayawada

آندھرا پردیش میں گزشتہ سات دنوں کے دوران شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے ۳۳؍ لوگوں کی موت ہو گئی، جبکہ دو لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ اہلکار نے۱۳۱؍ ہیلتھ کیمپس خصوصی طور پر مویشیوں کیلئے لگائے جہاں ۱۴۰۹۲؍جانوروں کا علاج کیا گیا۔ سیلاب کی وجہ سے بجلی کے سات سب اسٹیشنز اور دو ۳۳؍کے وی فیڈرز کو نقصان پہنچا۔ فی الحال، ان کی مرمت کردی گئی ہے. سیلاب سے ۶۳؍مقامات پر سڑکوں کو نقصان پہنچا۔

Normal life has been affected due to heavy rains in Andhra Pradesh. Photo: INN.
آندھرا پردیش میں شدید بارش کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے ۔ تصویر: آئی این این۔

آندھرا پردیش میں گزشتہ سات دنوں کے دوران شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے ۳۳؍لوگوں کی موت ہو گئی، جب کہ دو لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں سیلاب اور بارش کی وجہ سے اب تک۳۳؍ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جن میں سے ۲۵؍ افراد این ٹی آر ضلع میں، سات گنٹور ضلع میں اور ایک پلاناڈو ضلع میں موت ہوئی۔ اس آفت میں ۱۰۶؍ بڑے اور۳۵۶؍ چھوٹے سمیت ۴۶۲؍مویشی ہلاک ہو گئے۔ اس کے علاوہ ۶۱؍ہزار ۹۷۴؍ پرندے بھی مارے جا چکے ہیں۔ اہلکار نے۱۳۱؍ ہیلتھ کیمپس خصوصی طور پر مویشیوں کیلئے لگائے جہاں ۱۴۰۹۲؍ جانوروں کا علاج کیا گیا۔ سیلاب کی وجہ سے بجلی کے سات سب اسٹیشنز اور دو۳۳؍ کے وی فیڈرز کو نقصان پہنچا۔ فی الحال، ان کی مرمت کر دی گئی ہے۔ سیلاب سے ۶۳؍ مقامات پر سڑکوں کو نقصان پہنچا۔ 
ریلیز کے مطابق سیلاب اور مسلسل بارشوں کے باعث۲۰؍ اضلاع میں ایک لاکھ ۸۱؍ ہزار ۵۳۸؍ ہیکٹر رقبے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اور۲۰۵۱۹۴؍ کسانوں کو نقصان ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ۱۹؍ ہزار ۶۸۶؍ہیکٹر میں باغبانی کی فصلوں کو نقصان پہنچا جس سے ۱۲؍ اضلاع میں ۳۰؍ ہزار ۸۷۷؍ کسان متاثر ہوئے۔ مسلسل بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ۶؍ لاکھ ۴۴؍ ہزار ۱۳۳؍افراد متاثر ہوئے اور ان کیلئے ۲۳۰؍ریلیف کیمپ قائم کئے گئے جبکہ۳۴۴؍ حاملہ خواتین کو میڈیکل کیمپوں میں رکھا گیا۔ ریلیز کے مطابق این ٹی آر ضلع میں راحتی کارروائیوں کیلئے۱۸؍ اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف)، ۲۳؍ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور دو بحریہ کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعینات کی گئی ہیں، جبکہ چھ ہیلی کاپٹروں (بحریہ کے دو اور فضائیہ کے چار) نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کھانے کے پیکٹ اور پانی کی بوتلیں گرائیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK