• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آندھرا: وجئے واڑہ کے کووِڈسینٹرمیں آگ لگنے سے ۸؍ مریضوں کی موت

Updated: August 10, 2020, 7:51 AM IST | Agency | Hyderabad

احمد آباد کے شرئیے اسپتال کے بعد کسی کووِڈسینٹر میں آگ لگنے کا ایک ہفتے کے اندر دوسرا واقعہ ،جان بچانے کیلئے چار افراد نے پہلے منزلہ سے چھلانگ لگائی

Fire in covid centre
سورنا پیلس ہوٹل (کووِڈ کیئر سینٹر ) میں آتشزدگی کا منظر

آندھرا پردیش  کے وجئے واڑہ میں واقع سورنا پیلس ہوٹل میں جسے کووِڈ کیئر سینٹر کے طورپر استعمال کیاجارہا تھا، شدید آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا اور اس میں۸؍ مریضوںکی موت کی ا طلاع ہے۔ایک ہفتے کے اندر کسی کووڈ کیئرسینٹر میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔گزشتہ دنوں احمد آباد کے شرئیےاسپتال میںبھی آتشزدگی کے حادثے میں ۹؍مریضوں کی موت ہوگئی تھی ۔
 وجئے واڑہ  کے مذکورہ اسپتال میںیہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہلکار وہاں پہنچے جنہوں نے آگ پر قابو پایا۔  ہوٹل میں آتشزدگی کے حادثہ کے  وقت ۴۰؍ افراد کے ہونے کی اطلاع ملی ہے جن میں ۳۰؍ کووڈ متاثرین اور  ۱۰؍ اسپتال اسٹاف  کے اراکین تھے۔آگ لگنے کے ساتھ ہی متاثرین نے کھڑکیوں سے جان بچانے کے لئے چیخ وپکار شروع کردی۔ کئی افراد کو کثیف دھویں کے سبب سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی۔ کئی متاثرین کو لبی پیٹ،میٹرو پولیٹن ہوٹل کووِڈ کیئر سینٹر منتقل کر دیا گیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی راحتی کارروائی تیزی سے شروع کردی گئی ہے۔ یہ دھواں ہوٹل کی عمارت میں تیزی سے پھیلتا گیا جس کے نتیجہ میں اس میںٹھہرنے والے کافی خوفزدہ ہوگئے۔ آگ عمارت کی نچلے اور پہلے منزلے پر لگی اور دیگر منزلوں تک تیزی سے پھیلتی چلی گئی۔ چار افرادنے پہلے منزلےسے جان بچانے کیلئے چھلانگ لگادی۔پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے کھڑکیوں کے شیشےتوڑکر لوگوں کوسیڑھی کی مدد سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔اسی دوران کمشنر پولیس سرینواسلو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبہ ظاہر کیا کہ یہ واقعہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کو عمارت کی سیڑھیوں سے نہیں نکالا جاسکا بلکہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی مدد سے ان کی سیڑھیوں سے متاثرین باہر نکالے گئے۔بعد ازاں بعض متاثرین کو دیگر اسپتال منتقل کیاگیا۔آگ کافی خطرناک تھی۔آگ کے ساتھ ہی لوگ بڑی تعداد میں وہاں پہنچ گئے۔
 اس واقعہ کے ساتھ ہی علاقہ میں بڑے پیمانہ پر افواہوں کا بازار گرم ہوگیا۔اسی دوران وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اس واقعہ پر عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کیں۔انہوں نے فوری اقدامات کرتے ہوئے بچائے گئے افراد کو مناسب طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دی۔

covid-19 Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK