امریکی اداکارہ نےانسانی حقوق کے حوالے سے دنیا کے امتیازی سلوک اور دوغلے پن پرمایوسی کا اظہار کیا۔
EPAPER
Updated: December 25, 2023, 11:48 AM IST | Agency | Washington
امریکی اداکارہ نےانسانی حقوق کے حوالے سے دنیا کے امتیازی سلوک اور دوغلے پن پرمایوسی کا اظہار کیا۔
امریکی اداکارہ انجلینا جولی نےانسانی حقوق کےحوالے سے دنیا کے امتیازی سلوک اور دوغلے پن پر مایوسی کا اظہار کیا۔شامی ہدایت کاروعد الخطیب کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انجلینا جولی نے کہا کہ انہیں تقریباً ۲۰؍سال بعد حقیقت کااحساس ہوا کہ انہیں انسانی ہمدردی کے میدان میں کام کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’انسانی حقوق کے دفاع کاخیال دوسری جنگ عظیم کے واقعات کے ذریعے ابھرا ہو گا۔ اس کا مطلب یہ بھی تھاکہ انسانی حقوق کیلئےواضح اہداف اور خطوط موجودہیں اور یہ کہ کسی کو ان حقوق کے حصول کیلئے آگےبڑھناچاہیے۔ یہ انسانی حقوق لازمی طور پر اقوام متحدہ کے مشن کا بھی حصہ ہوں گے۔‘‘
انجلینا جولی نے کہا کہ انہوں نے دریافت کیا کہ ’’چیزیں اس آسان طریقے سے آگے نہیں بڑھتی ہیں ۔میں نےسیکھا کہ دنیا اس طریقے سے نہیں چلتی، بلکہ ایک اور طریقے سے چلتی ہے۔ ہم کچھ لوگوں کو یہ حقوق اور انصاف دیں گے اور شاید ہم کچھ دوسروں کو ان سے محروم رکھیں گے۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ امریکی سٹار نے۷؍اکتوبر کو حماس کی جانب سے کیے گئے حملوں پر اسرائیلی فوج کےردعمل کی شدید مذمت کی تھی جس کے نتیجے میں غزہ پٹی میں اب تک۲۰؍ہزار سے زائد شہری مارے جا چکے ہیں ۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی سابق خصوصی مندوب جولی نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ جان بوجھ کر بچوں ، خواتین اور خاندانوں پر بمباری کر رہا ہے اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انہیں خوراک، ادویات اور انسانی امداد سے محروم کر رہا ہے۔