• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

قرض نہ ملنے سے ناراض کسانوں نے بینک انسپکٹر کو دفتر میں بند کر دیا

Updated: May 22, 2024, 9:22 AM IST | Ali Imran | Yavatmal

خریف کی فصل بونےکا وقت آ گیا لیکن ایوت محل کے کئی علاقوں میں کسانوں کو ’فصل قرض‘ فراہم نہیں کیا گیا۔

Kisan locking the office while the officers are inside. Photo: Agency
کسان دفتر پر تالا لگاتے ہوئے جبکہ افسران اندر ہیں۔ تصویر :ایجنسی

کسانوں کی کاشتکاری کے لئے خریف کا موسم قریب آرہا ہے، لیکن ایوت محل ضلع کے کلمب تعلقہ میں کسی بھی سروس سوسائٹی نے اب تک فصل قرض کی تقسیم نہیں کی ہے۔ ناراض کسانوں نے کلمب میں ڈسٹرکٹ بینک انسپکٹر کے کمرے کو تالا لگا کر افسر سمیت ملازمین کو اندر بند کردیا۔ اس واقعہ سے کوآپریٹو سیکٹر میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ 
اطلاع کے مطابق کوآپریٹیو سوسائٹی کی جانچ پڑتال کے نام پر بینک انسپکٹر اور کوآپریٹیو سوسائٹی کے سیکریٹریوں کے درمیان قرض وصولی کا تنازع چل رہا ہے۔ مئی کا مہینہ ختم ہونے کے باوجود فصل قرضوں کی تقسیم شروع نہیں ہوئی ہے۔ کوآپریٹیو سوسائٹی کے چکر کاٹ کاٹ کر کسان پریشان ہوگئے ہیں، آخرکار تنگ آکر کسانوں نے کلمب تعلقہ ڈسٹرکٹ بینک انسپکٹر کے کمرے کو تالا لگا کر افسر سمیت ملازمین کو اندر بند کرکے اپنے غصے کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھئے: اورنگ آباد کی تینشا۱۰۰؍ فیصد مارکس لے کراول!

کسان کوآپریٹیو سوسائٹی کے دفتر پہنچے اور بینک کے ڈپٹی جنرل منیجر پرفل یندے، بینک انسپکٹر گجانن کاپنوار، نیرج بھالکر، ریکوری آفیسر ابھے کدم وغیرہ سے قرض دینے میں تاخیر کا سبب دریافت کیا۔ افسران سے اطمینان بخش جواب نہ ملنے پر انہیں کمرے میں بند کرکے باہر سے تالا لگا دیا گیا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ممبئی مارکیٹ کمیٹی کے ڈائریکٹر اور کلمب مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین پروین دیش مکھ، بینک کے ڈائریکٹر بابو پاٹل وانکھیڈے، ڈسٹرکٹ بینک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اروند دیش پانڈے فوراً کلمب کوآپریٹو سوسائٹی بینک کی برانچ پر پہنچے اور انہوں نے سوسائٹی کے سکریٹری، بینک ملازمین اور کسانوں کے ساتھ میٹنگ کی اور فوری قرضوں کی تقسیم کا یقین دلایا۔ موقرض کی فراہمی کی رفتار نہ بڑھائی گئی تو جون کے مہینے میں بینکوں میں افراتفری کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ مئی کا مہینہ ختم ہونے کو ہے لیکن یہاں اب تک صرف ۸؍فیصد قرض ہی کسانوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جبکہ خریف کی فصل کی بوائی شروع ہونے جا رہی ہے۔ کسان اس تگ ودو میں ہیں کہ کسی طرح قرض حاصل کریں اور فصل اگائیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK