• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سعودی عرب میں تجارتی ثالثی سے متعلق مقابلہ میں انجمن اسلام اور رضو ی کالج کی ٹیم کی نمایاں کامیابی

Updated: April 05, 2024, 10:28 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

گزشتہ دنوں سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں تجارتی ثالثی سے متعلق ۴؍روزہ ’عربک انٹرنیشنل کمرشیل آربیٹریشن موٹ کمپٹیشن ‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں حصہ لینے والوں کو عربی زبان میں عدالتی کارروائی اور بحث کا نمونہ پیش کرنا تھا۔

Mufti Abdullah Hussain Nadvi and Maulana Mazkar Khan with the award. Photo: INN
مفتی عبداللہ حسین ندوی اورمولانا مذکر خان ایوارڈ کے ساتھ۔ تصویر : آئی این این

 گزشتہ دنوں سعودی عرب کے دار الحکومت  ریاض  میں تجارتی ثالثی سے متعلق  ۴؍روزہ ’عربک انٹرنیشنل کمرشیل آربیٹریشن موٹ کمپٹیشن‘ کاانعقاد کیاگیاجس میں حصہ لینےوالوںکو عربی زبان میں عدالتی کارروائی اور بحث کا نمونہ پیش کرنا تھا۔ مقابلہ میں ۳۷؍ ممالک کے ۱۳۴؍ طلبہ نے حصہ لیا  جن میں ممبئی یونیورسٹی کے ۲؍طالب علم شامل تھے جن میں انجمن اسلام بیرسٹر اے آر انتولے کالج آف لاء کے آخری سال کے طالب علم مفتی عبداللہ حسین ندوی اور رضوی کالج آف لاء باندرہ کے مولانا مذکر خان شامل تھے۔ مذکورہ مقابلہ میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے پران کی ٹیم کو غیر معمولی کارکردگی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: نانا کے شوق دلانے پر گھر میں۴؍حفاظ تیار ہوگئے

مفتی عبداللہ حسین نے انقلاب کو بتایا کہ ’’ مذکورہ بین الاقوامی مقابلہ میں پہلی بار کوئی غیر عرب ٹیم اس قسم کے انعام و اعزاز کی مستحق قرار پائی ہے۔  اس عالمی  مقابلہ کیلئے کافی محنت و جد و جہد کرنی پڑی تھی کیونکہ مسابقہ کی زبان عربی تھی اور ایک غیر عرب طالب علموں کے لئے عربی زبان و قانونی اصطلاحات کا فہم و استعمال نسبتاً زیادہ محنت طلب و دشوار ہوتا ہے، اس کےباوجود ہم  دونوں نے عربی زبان میں بڑی مہارت سے اپنی دلیلیں پیش کیں جس کی وجہ سے ہماری ٹیم کو اس اعزاز سے نوازاگیا۔‘‘  انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی کے مطابق ’’آج کل مدارس اسلامیہ کے حوالے سے بہت سی غلط فہمیاں و بدگمانیاں عام کردی گئی ہیں حالانکہ مدارس کے پڑھے ہوئے طلبہ بھی محنتی ہوتے ہیں۔ اگر ان کو مناسب مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ قوم وملت کیلئے مفید و قابل ثابت ہوسکتے ہیں۔ مفتی عبداللہ ندوی اورمولانا مذکر خان اس کی بہترین مثال ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK