• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مراٹھواڑہ میں مراٹھا سماج کی جانب سے عوامی نمائندوں کے بائیکاٹ کا اعلان

Updated: September 17, 2023, 11:29 AM IST | nanded

او بی سی سماج کی جانب سے بھوک ہڑتال ،مراٹھا سماج کو او بی سی کوٹے میں شامل نہ کرنے کی مانگ، ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ

Hunger strike of OBC community in front of collector office in Chandrapur
چندر پور میںکلکٹر دفتر کے سامنے او بی سی سماج کی بھوک ہڑتال

مہاراشٹر میں مراٹھا سماج ریزرویشن کیلئے اور او بی سی سماج اس ریزرویشن کے خلاف سرگرم ہیں۔ سکل مراٹھا سماج  نے سنیچر کو کئی مقامات پر احتجاج کیا۔  ساتھ ہی یہ اعلان کیا کہ  آج یعنی ۱۷؍ ستمبرکو مراٹھواڑہ مکتی سنگرام  دن کے موقع پر وہ پرچم کشائی کی رسم کے دوران  وزراء اور لیڈران کا بائیکاٹ کریں گے۔  
  اطلاع کے مطابق ناندیڑ میں  سکل مراٹھا سماج کے نمائندوں نے ریسٹ ہائوس میں ایک  پریس کانفرنس منعقد کی۔ انہوں نے کہا پورے مراٹھا سماج نے ضلع کے نگراں وزیر گریش مہاجن اور دیگر عوامی نمائندوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر یہ لوگ مراٹھواڑہ مکتی سنگرام دن کےموقع پر پرچم کشائی کیلئے آتے ہیں تو پورا مراٹھا سماج ان کے خلاف متحدہ طور پر احتجاج کرے گا۔ اتنا ہی نہیں مراٹھا سکل سماج کا کہنا ہے کہ آئند ہونے والے ہر الیکشن کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور  ان لیڈران کو ضلع میں کہیں گھومنے پھرنے نہیں دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سکل مراٹھا سماج نے سنیچر کو پونے کے پمپری چنچوڑ علاقے میں مراٹھا ریزرویشن کیلئے راستہ روکو آندولن بھی کیا تھا۔
 او بی سی سماج کی بھوک ہڑتال 
  ادھر چندر پور میں او بی سی سماج کی جانب سے بھوک ہڑتال شروع کی گئی ہے۔نیشنل او بی سی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلع صدر رویندر ٹونگے نے کلکٹر دفتر کے سامنے بھوک ہڑتال کررکھی ہے۔    ان کا مطالبہ ہے کہ مراٹھا برادری کو او بی سی کوٹے  میں شامل نہ کیا جائے۔ نیز  بہار کی طرز پر ذات کے لحاظ سے مہاراشٹر میں بھی سروے کروایا جائے۔او بی سی طلبہ کیلئے ہر ضلع میں لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے  الگ الگ ہاسٹل اور سیواآدھار یوجنا شروع کیا جائے۔ مقامی رکن اسمبلی کشور جورجیوار نے  رویندر ٹونگے سے ملاقات کی اور ان کے مطالبات کو وزیراعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی۔  یاد رہے کہ ان دنوں ریاست بھر میں مراٹھا سماج اور اوبی سی سماج کے اپنے اپنے مظاہرے جاری ہیں۔ 

marathwada Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK