یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے پلاسٹک کے بڑھتے استعمال سے پھیلنے والی وباء کو روکنے کیلئے یونیورسٹیوں اور کالج کیمپس میں ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک پر پابندی لگادی ہے ۔
EPAPER
Updated: November 07, 2024, 1:13 PM IST | Staff Reporter | Mumbai
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے پلاسٹک کے بڑھتے استعمال سے پھیلنے والی وباء کو روکنے کیلئے یونیورسٹیوں اور کالج کیمپس میں ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک پر پابندی لگادی ہے ۔
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے پلاسٹک کے بڑھتے استعمال سے پھیلنے والی وباء کو روکنے کیلئے یونیورسٹیوں اور کالج کیمپس میں ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک پر پابندی لگادی ہے ۔اس تعلق سے گائیڈ لائن بھی جاری کی گئی ہے ۔یو جی سی نے اعلیٰ تعلیمی اداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایک بار استعمال کی گئی پلاسٹک کے وسیع مسئلے سے نمٹنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کردیں۔ یوجی سی نے اس کیلئے جوگائیڈ لائن جاری کی ہے، اس کے مطابق تمام تعلیمی اداروں کی کینٹین اور انسٹی ٹیوٹ کے احاطے میں ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک پر پابندی عائد ہوگی۔ تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری مہم اور ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ طلبہ کو اس طرح کی پلاسٹک ادارہ میں لانے سے منع کیا جائے گا۔ طلبہ اپنے اہل خانہ کو پلاسٹک کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے اور گھروں کو `پلاسٹک سے پاک رکھنے کی ترغیب دیں گے۔ ادارے طلبہ کو پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال سے بچنے کیلئے وافر مقدار میں پینے کا پانی فراہم کریں گے ۔ طلبہ کو متبادل حل جیسے کپڑے اور کاغذ کے تھیلے وغیرہ استعمال کرنے کی بھی ترغیب دی جائے گی۔