• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غیرقانونی اسکولوں کو راحت دینے کا اعلان!

Updated: July 23, 2023, 10:17 AM IST | Mumbai

وزیر تعلیم نے اراکین اسمبلی کےسوال کے جواب میںغیر قانونی اسکولوںکو رعایت دینے اور طلبہ کی پڑھائی کانقصان نہ ہونے دینے کا وعدہ کیا

Education Minister Deepak Kesarkar
وزیر تعلیم دیپک کیسرکر

ممبئی سمیت ریاست کےدیگر اضلاع کےغیرقانونی اسکولوں کو بند کرنےکے حکومت کےفیصلہ پر جمعہ کو ریاستی اسمبلی اجلاس میں متعد داراکین اسمبلی نے ان اسکولوں کے بچوںکی تعلیم سےمتعلق سوالات اُٹھائے تھے ۔ اس کے جواب میں وزیر تعلیم دیپک کیسرکر نے غیر قانونی اسکولوںکو راحت دینےکا اعلان کیاہے۔انہوںنےکہاکہ ان اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کی پڑھائی کا نقصان نہیں ہونے دیا جائے گا۔
 اسکولی تعلیم کے وزیر کیسرکرنے کہاکہ غیر قانونی اسکولوںکو رعایت دی جائے گی۔ جن اسکولوں نے فرضی  دستاویزات جمع کرائیں ہیں انہیں بند کر نےکا فیصلہ کیاگیاہے۔ان اسکولوں میں سے کچھ اسکولوںکےپاس این اوسی نہیں ہے تو متعدد اسکول ایسے ہیں جنہوںنے ڈپازٹ کی رقم جمع نہیں کروائی ہے۔ بعض اسکولوںمیں جگہ کی قلت ہے۔ کچھ اسکولوں میں جگہ کا مسئلہ ہے۔ ایسے اسکولوں کےمسائل پر ہمدردانہ غوروخوض کیاجائے گااور رعایتیں دے کر زیادہ سے زیادہ اسکولوں کو ریگولرائز کرنے کا منصوبہ ہے۔ 
  واضح رہے کہ جمعہ کو اسمبلی میں غیر قانونی اسکولوں کا معاملہ زیر بحث رہا۔ بحث کے دوران ریاست کے کئی اراکین اسمبلی نے اپنے علاقوں  کے غیر قانونی اسکولوںمیں زیر تعلیم طلبہ کے مسائل اجاگرکئےاور ان اسکولوں کےبندہونے کی صورت میں طلبہ کی پڑھائی کانقصان ہونے کی جانب وزیر تعلیم کی توجہ مبذول کرائی ۔ ارکین اسمبلی  کے سوالوں کے جواب میں وزیر تعلیم کیسرکر نے کہا کہ اس بات کا خیال رکھا جا رہا ہے کہ غیر قانونی اسکولوں کو بند کرنے سےبچوںکی پڑھائی کا نقصان  نہ ہونے دیا جائے۔ 
 انہوںنےیہ بھی کہاکہ ’’ غیر قانونی اسکولوں کے بارے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اس کمیٹی کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔ جن اسکولوں کو ریگولرائز نہیں کیا گیا، وہاں کے طلبہ کو دوسرے اسکولوں میں بھیجنا ضروری ہے۔ اس کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔‘‘

 

school Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK