• Wed, 16 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

تہواروں کیلئے۶؍ہزار ۵۵۶؍ اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان۔ بکنگ شروع

Updated: October 11, 2024, 11:51 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

ملک کے طول وعرض میں دیوالی، دُرگا پوجا اورچھٹ پوجا کے لئے مجموعی طور پر۶؍ ہزار۵۵۶ ؍سروسیز چلائی جائیں گی۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

ملک کے طول وعرض میں دیوالی، دُرگا پوجا اورچھٹ پوجا کے لئے مجموعی طور پر۶؍ ہزار۵۵۶ ؍سروسیز چلائی جائیں گی۔ یہ ٹرینیں ۳۰؍نومبر تک جاری رہیں گی۔ اس میں ویسٹرن ریلوے کی ۱۰۵؍ فیسٹیول اسپیشل ٹرینیں ہوں گی جو ۲۳۱۵؍چکر لگائیں گی۔ یہ تعداد ملکی سطح پر مجموعی سروسیز میں سب سے زیاد ہ ہے۔ گزشتہ سال ان تہواروں میں مجموعی طور پر ۴۴۲۹؍ اسپیشل فیسٹیول ٹرینیں چلائی گئی تھیں۔ سینٹرل ریلوے ممبئی ڈویژن ۳۴۶؍اسپیشل ٹرینیں ممبئی، پونے، داناپور، گورکھپور، بنارس، سمتی پور، پریاگ راج اور حضرت نظام الدین وغیرہ تک چلائے گی۔ اسی طرح ویسٹرن ریلوے کی ٹرینیں بھی شامل ہیں۔ ان کی بکنگ آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ اور ریزرویشن مراکز پرشروع کرد ی گئی ہے۔ 
ویسٹرن ریلو ےکے چیف پی آر اوونیت ابھیشیک نے نمائندۂ انقلاب کو بتایاکہ’’ تہواروں میں مسافروں کی کثرت کے پیش نظر تیاری کی جاتی ہے تاکہ زیادہ سےزیادہ مسافروں کوکنفرم ٹکٹ دینا یقینی بنایا جاسکے۔ ‘‘ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ’’جو اسپیشل ٹرینیں شروع کی جارہی ہیں، ان میں زیادہ تر ویکلی ہیں۔ ‘‘
سینٹرل ریلوے کے چیف پی آر ڈاکٹرسوپنل نیلا نے کہاکہ’’ عین وقت پر اس لئے خصوصی ٹرینوں کا اعلان کیا جاتا ہے تاکہ عام مسافر زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکیں۔ ورنہ دلال سرگرم ہوجاتے ہیں اور عام مسافر رہ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس دفعہ اسپیشل ٹرین خدمات میں اضافہ کیاگیا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK