• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پرانی پنشن اسکیم کیلئے ’ووٹ فار اوپی ایس ۲۰۲۴ء‘مہم کا اعلان

Updated: July 27, 2023, 10:28 AM IST | saadat khan | Mumbai

یکم سے ۹؍اگست کے درمیان مختلف طرح سے احتجاج کرنے کافیصلہ ۔ حل نہ نکلنے کی صو رت میں ملازمین کی تنظیموں کے نمائندے اس تعلق سے دہلی میں ہونےوالے آندو لن میں شریک ہوں گے

The scene of the meeting held in the Shetkari Kamagar Party office regarding the old pension scheme.
اولڈپنشن اسکیم کے تعلق سے شیتکری کامگارپارٹی کے دفتر میںمنعقدہ میٹنگ کا منظر۔(تصویر:انقلاب)

حکومت نے ۳؍مہینے میں اولڈ پنشن اسکیم ( اوپی ایس )کے نفاذ کی یقین دہانی کروائی تھی اور اس کیلئے ایک کمیٹی بھی بنائی تھی جسے ۳؍مہینےمیں اپنی رپورٹ پیش کرنی تھی لیکن اس مدت کے گزر جانے کےباوجو د رپورٹ پیش نہ کرنےکی صو رت میں ممبئی سمیت ریاست کے دیگر اضلاع کی تقریباً  ۴۵؍سرکاری، نیم سرکاری ملازمین، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی تنظیموںنے  مہم اور تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت شروع کی جانے والی ’’ ووٹ فار اوپی ایس ۲۰۲۴ء ‘‘ مہم کےتحت جوپارٹی اوپی ایس نافذ کرے گی ، اسی کو ووٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔  
  ا س ضمن میں ممبئی کے شیتکری کامگار پارٹی کے دفترمیں ہونےوالی مشاورتی میٹنگ میں ممبئی اور ریاست کے مختلف اضلاع کی تنظیموں کے عہدیداران اور ذمہ داران شریک ہوئے  ۔میٹنگ میں او پی ایس کے نفاذ سے متعلق مستقبل کے لائحہ عمل کی تیاری پر غورو خوض کیاگیا۔ اس موقع پر مہاراشٹر جونی پنشن سنگٹھنا کے ریاستی صدر ویتیش کھانڈیکر نےاوپی ایس کیلئے ہر ضلع میں سبھی تنظیمو ں کی کوآرڈ نیشن کمیٹی کی میٹنگ منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ یکم تا ۹؍اگست کے درمیان ریاست کے تمام اراکین پارلیمان  اور اسمبلی سے ملاقات کرکے اس ضمن میں انہیں میمورنڈم دیاجائےگا  ساتھ ہی ہر تعلقہ میں آندولن کیاجائےگا۔ بعدازیں ہرضلع کلکٹر آفس پر مورچہ نکالاجائےگا۔ اس کےبعد بھی حکومت کوئی فیصلہ نہیں کرتی ہےتو ریاست گیر سطح پر شدید احتجاج کیاجائےگا ۔تمام تحریکوں کا فوکس پوائنٹ’ ووٹ فار او پی ایس ‘ہو گا۔
  اس تعلق سےیکم اکتوبر ۲۰۲۳ء کو  دہلی میں قومی سطح پر ہونے والے احتجاج میں شرکت کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔مالیگائوں سے میٹنگ میں شریک ہونےوالے اکھل بھارتیہ اُردو  شکشک سنگھ کے ریاستی جنرل سیکریٹری ساجد نثار نےبتایاکہ ’’ او پی ایس کے تعلق سے حکومت نے ۳؍مہینے میں اس کا حل نکالنے کا وعدہ کیاتھا۔ اس کیلئے باقاعدہ ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس کی رپورٹ پرحکومت نے  او پی ایس نافذ کرنے کا وعدہ کیاتھا۔۳؍مہینے گز ر جا نے کے باوجود  ابھی تک کمیٹی نے کوئی رپورٹ پیش نہیں کی ہے  اور حکومت نے بھی اس معاملہ میں کوئی پیش رفت نہیںکی ہے ۔ اس لئے مذکورہ تنظیموںنے اوپی ایس کیلئے باقاعدہ مہم اوراحتجاج کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو  پارٹی او پی ایس کے نفاذ کرے گی ،اسی کو ۲۰۲۴ء کے پارلیمانی انتخاب  میں ووٹ دیاجائے گا۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK