• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں خواتین کی کھاپ مہا پنچایت کا اعلان

Updated: May 22, 2023, 10:43 AM IST | New Delhi

پہلوانوں کی حمایت میں  ہریانہ میں منعقدہ کھاپ پنچایت میںفیصلہ۔ جنتر منتر پر یوگیندر یادو اور دیگر لیڈر پہنچے

Yogendra Yadav addressing the protest of wrestlers at Jantar Mantra.
یوگیندر یادو جنتر منتر پر پہلوانوں کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے۔

 دہلی کے جنتر منتر پر خاتون پہلوانوں کے احتجاج کی  حمایت میں ماہیم میں میں  منعقد ہونےو الی ’ سرو کھاپ مہا پنچایت‘ نےاتوار کو  اپنا فیصلہ سنادیا ۔  ملک بھر کی کھاپ پنچایتوں   کے نمائندوں کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خواتین پہلوانوں کی حمایت میں۲۸؍ مئی کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں مہیلا پنچایت کا انعقاد کیا جائے گا۔ کئی ریاستوں سے کھاپوں کے نمائندے اتوار کو ماہیم  میں واقع  چوبیسی کے تاریخی  چبوترے پر مہا پنچایت کی ۔ اس میں  ہریانہ، پنجاب، راجستھان، یوپی اور دہلی کی بڑی  کھاپوں کے نمائندے شامل تھے۔ پنچایت کی     صدارت ماہیم چوبیسی کے سربراہ مہرسنگھ نمبردار نے کی۔ 
 پنچایت میں چار قراردادیں منظور کی گئیں  جن میں رسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کےنار کو ٹیسٹ کا مطالبہ،  ۲۳؍مئی کو دہلی کے انڈیا گیٹ پر کینڈل مارچ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت  اور ۲۸؍مئی کو  پارلیمنٹ کی نئی عمارت  میں  خواتین کی  سروکھپ پنچایت کا انعقاد شامل ہے۔  اس میں  ملک بھر کی کھاپوں کی خاتون اراکین  اور دیگر تنظیموں سے وابستہ خواتین شرکت کریں گی۔ مہیلا پنچایت میں جو بھی فیصلہ ہوگا، اس کے مطابق آگے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اس بیچ اتوار کو معروف سماجی کارکن  یوگیندر یادو بھی جنتر منتر پہنچے۔انہوں  نے  پہلوانوں کی لڑائی کی  تائید کی۔

parliament Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK