• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نتیش رانے کی ایک اَور شر انگیزی،۲۴؍ گھنٹے کیلئے پولیس ہٹانے کا مطالبہ کیا

Updated: September 21, 2024, 9:22 AM IST | Sangli

اورنگ آباد میں گنپتی جلوس پر پتھرائو کے بعد نتیش رانے کی مسلمانوں کو دھمکی ، شرانگیزی پر وزیر داخلہ فرنویس نے کہا کہ ’’ ہم نے نتیش رانے سے تحمل کی اپیل کی ہے‘‘

BJP MLA Nitish Rane is constantly inciting
بی جے پی رکن اسمبلی نتیش رانے مسلسل اشتعال انگیزی کررہے ہیں

مسلمانوں کے خلاف مسلسل اشتعال انگیزی کرنے والے بی جے پی رکن اسمبلی نتیش رانے نے ایک مرتبہ پھر مسلمانوں کو دھمکی دی ہے۔ انہو ں نے ریاستی حکومت سے اپیل کی کہ وہ پولیس کو ۲۴؍ گھنٹے کے لئے چھٹی پر بھیج دے اس کے بعددنیا دیکھے گی کہ ہندوئوں میں کتنی طاقت ہے۔  انہوں نے یہ بیان اورنگ آباد میں گنپتی وسرجن کے دوران ہونے والے پتھرائو کے واقعہ کے ردعمل میں دیا اور کہاکہ ہمارے دیوی دیوتائوں کی توہین کرنے والوں کو ہم اس ملک کی زمین پر قطعی برداشت نہیں کریں گے۔ ہم  براہ راست پولیس سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ صرف ۲۴؍ گھنٹے کے لئے چھٹی پر چلی جائے ہندو قوم دکھادےگی کہ ’اِن ‘ لوگوں کو سبق کیسے سکھایا جاتا ہے۔نیوز ایجنسی آئی اے این ایس کی جانب سے ایکس پر شیئر کئے گئے ویڈیو میں نتیش رانے کھلی دھمکیاں دیتے ہوئے اور کھل کر اشتعال انگیزی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور مسلمانوں کو مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔   
 ان کے بیان پر ممکنہ ہنگامہ کو محسوس کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے ان سے تحمل کی اپیل کی ۔ فرنویس جو وزیر داخلہ بھی ہیں  سے میڈیا  نے جب اس بیان کے تعلق سے استفسار کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے نتیش رانے اور نارائن رانے سے گفتگو کی ہے اور دونوں ہی لیڈروں سے تحمل کی اپیل بھی کی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ نتیش رانے کٹر ہندوتوا وادی ہیں ۔ اسی وجہ سے ان کے بیانات کے مختلف معنی نکال لئے جاتے ہیں جبکہ ان کا مقصدنفرت میں اضافہ یا اشتعال انگیزی بالکل نہیں ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK