• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کنیڈا میں ایک اور مندر کو شرپسندوں نے نشانہ بنایا

Updated: July 24, 2024, 1:54 PM IST | Agency | Ottawa

حملہ آور سوامی نارائن مندر پر وزیراعظم مودی اور کنیڈا کے ایم پی چندر آریہ کے خلاف نعرے بھی لکھ گئے۔

The temple in Kannada that was targeted. Photo: INN
کنیڈا کاوہ مندر جسے نشانہ بنایاگیا۔ تصویر : آئی این این

کینیڈا کے البرٹا صوبے کے دارالحکومت ایڈمنٹن میں ایک ہندو مندر پر منگل کو توڑ پھوڑ کے بعد حملہ آور اس پر وزیراعظم مودی اور کنیڈا کے رکن پارلیمنٹ چندر آریہ کے خلاف اشتعال انگیز نعرہ لکھ کر چلے گئے۔ یہ واقعہ کینیڈا میں ہندو تنصیبات پر حالیہ حملوں کے سلسلے میں  ایک اور اضافہ ہے۔ وشوہندو پریشد کی کنیڈا اکائی نے اس کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے کارروائی کی مانگ کی ہے۔ کینیڈا کے ایم پی چندر آریہ نے بھی بی اے پی ایس سوامی نارائن مندر کی بے حرمتی پر ’’ ایکس‘‘ پوسٹ میں  تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خاطیوں  کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے۔ انہوں  نے لکھا ہے کہ ’’گزشتہ چند برسوں  میں گریٹر ٹورنٹو ایریا، برٹش کولمبیا اور کینیڈا میں دیگر مقامات پر ہندو مندروں کونفرت انگیز گرافیٹی کے ذریعہ خراب کیا جا رہا ہے۔ ‘‘ انہوں نے مندر کو نشانہ بنانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ایک ٹوٹے ہوئے ریکارڈ کی طرح، میں ایک بار پھر کینیڈین قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں۔ ‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK