• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انٹونی بلنکن مصر پہنچ گئے، جنگ بندی پر جامع گفتگو متوقع

Updated: June 11, 2024, 12:13 PM IST | Agency | Cairo

غزہ میں جنگ بندی کے منصوبے کو آگے بڑھانے کے مقصد سے امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ کے دورہ پر مصر پہنچے ہیں۔

US Secretary of State Anthony Blankenship. Photo: INN
امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن۔ تصویر : آئی این این

غزہ میں جنگ بندی کے منصوبے کو آگے بڑھانے کے مقصد سے امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ کے دورہ پر مصر پہنچے ہیں۔ اسرائیل میں جنگی کونسل کے اہم رکن بینی گانٹز سمیت متعدد اہم عہدیداروں کے استعفے کے بعد سیاسی بحران پیدا ہوگیا جبکہ حماس بھی جنگ بندی کی امریکی تجاویز پر کوئی تفصیلی فیصلہ یا موقف جاری کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔ ایسی غیر یقینی کی صورت حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ نے مصر سے اپنے دورے کا آغاز کیا ہے۔ مصر کے بعد وہ اسرائیل کا بھی دورہ کریں گے جو ان کا تل ابیب کا گزشتہ سال ۷؍ اکتوبر کے بعد آٹھواں دورہ ہو گا۔ 
 اس دورے کا مقصد اسرائیل اور حماس کے درمیان مجوزہ جنگ بندی کی تجاویز کو اپنانے پر زور دینا ہے، جس کا انکشاف امریکی صدر جو بائیڈن نے ۳۱؍ مئی کو کیا تھا۔ بائیڈن اس جنگ کو روکنے کیلئے کوششیں تیز کر رہے ہیں۔ 
 قاہرہ میں بلنکن مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ تنازعہ فلسطین کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مصری قیادت اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں غزہ کی واحد بین الاقوامی گزرگاہ رفح کو دوبارہ کھولنےپر غور بھی شامل ہے۔ رفح کرسنگ پر اسرائیل نے ایک ماہ قبل حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا تھا اور یہ کراسنگ اس وقت سے بند ہے۔ 
 اسرائیلی فوج نے کراسنگ کے فلسطینی اطراف کا کنٹرول سنبھال لیا اور مصر پر الزام عائد کیا کہ وہ اسے بند کرنے کا ذمہ دار ہے۔ مصر نے جواب دیا کہ غزہ پٹی میں انسانی امداد لے جانے والے ٹرک ڈرائیور اسرائیلی چوکیوں کو عبور کرتے وقت خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK