• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آئندہ سال ملازمین کی تنخواہوں میں۹ء۵؍فیصد اضافہ کا امکان : اے او این پی ایل سی

Updated: February 23, 2024, 11:03 AM IST | Agency | New Delhi

سالانہ تنخواہ میں اضافہ اور ٹرن اوور سروے۲۴۔۲۰۲۳ء کے مطابق عالمی وباء کے بعد ۲۰۲۲ء میں ہندوستان میں تنخواہ میں اضافہ ۱۰؍ فیصد سے کم ہے۔

Last year, in the same survey, the salary increase rate was recorded at 7.9 percent. Photo: INN
پچھلے سال اسی سروے میں تنخواہ میں اضافہ کی شرح ۹ء۷؍فیصددرج کی گئی تھی۔ تصویر : آئی این این

ملک کے ملازمت پیشہ افراد کیلئے تنخواہ میں اضافے کے حوالے سے ایک راحت بخش خبر ہے۔ گلوبل پروفیشنل سروسیز فرم ’ایون پی ایل سی ‘ نے ہندوستانی ملازمین کی تنخواہ میں اضافے کے متعلق ایک سروے رپورٹ کے اعدادوشمار جاری کئے ہیں۔ جس کے مطابق ہندوستان میں امسال ملازمین کی تنخواہوں میں ۹ء۵؍ فیصد کا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ حالانکہ یہ ہندسہ ۲۰۲۳ء کے ۹ء۷؍فیصد سے تھوڑا کم ہے۔ 
منی کنٹرول کی رپورٹ کے مطابق گلوبل پروفیشنل سروسیز فرم ’Avonپی ایل سی‘ کے سالانہ تنخواہ میں اضافہ اور ٹرن اوور سروے ۲۴۔ ۲۰۲۳ء کے مطابق عالمی وباء کے بعد ۲۰۲۲ء میں ہندوستان میں  تنخواہ میں  اضافہ ۱۰؍ سے کم پر مستحکم ہے۔ ’سیلری انکریمنٹ‘ کی یہ شرح برقرار رہنا راحت بخش ہے۔ 
تنخواہ میں اضافہ معیشت میں  تبدیلی کا مظہر
سروے میں  تقریباً ۴۵؍ صنعتوں کی ۱۴۱۴؍ کمپنیوں  کے اعدادوشمار کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ پارٹنر اینڈ چیف کمرشیل آفیسر فار ٹیلنٹ سولیوشنز اے اوین روپانک چودھری نے کہا کہ ’’ہندوستان کے فارمل سیکٹر میں  تنخواہ میں اضافہ معاشی منظرنامے میں  تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔ انفراسٹرکچر اور مینوفیکچرنگ جیسے سیکٹر میں  نمو مضبوط ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK