• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اے پی ڈھلون اپنے نئے نغمہ میں سلمان خان اور سنجے دت کے ساتھ نظر آئیں گے

Updated: August 03, 2024, 6:57 PM IST | Mumbai

اے پی ڈھلون نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ جاری کرتے لکھا کہ ’’آپ نے یہ نہیں سوچا ہوگا۔‘‘ ان کے نئے نغمے ’’اولڈ منی‘‘ میں ان کے ساتھ سلمان خان اور سنجے دت نظر آئیں گے۔ یہ نغمہ اسی ماہ میں ریلیز ہوگا۔

Old money poster. Image: X
اولڈ منی کا پوسٹر۔ تصویر: ایکس

ہند نژاد کنیڈین گلوکار اور ریپر اے پی ڈھلون نے سلمان خان اور سنجے دت کے ساتھ ایک نئے پروجیکٹ کیلئے تعاون کیا ہے جس کا عنوان ’’اولڈ منی‘‘ ہے۔ انہوں نے جمعہ کو انسٹاگرام پر ایک ٹیزر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ’’مَیں جانتا ہوں کہ آپ نے یہ نہیں سوچا ہوگا۔‘‘ اس ویڈیو کو سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر دوبارہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’گلوکار تو تھا وہ اچھا، اب اے پی بطور اداکار۔‘‘
سنجے دت نے ۳۱؍ سالہ گلوکار اے پی ڈھلون کی پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں ’’برادرز‘‘ لکھا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by AP DHILLON (@apdhillon)

اولڈ منی اسی مہینے میں جاری ہوگا۔ واضح رہے کہ سلمان اور سنجے اس سے پہلے ساجن (۱۹۹۱ء)، چل میرے بھائی (۲۰۰۰ء)، دس (۲۰۰۵ء) اور سن آف سردار (۲۰۱۲ء) جیسی فلموں میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔ سلمان خان کی اگلی فلم ’’سکندر‘‘ ہے جو ۲۰۲۵ء میں عید کے موقع پر سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ سنجے دت ’’پریم کے ڈی‘‘، ’’ہاؤس فل ۵‘‘ اور ’’گھڑ چڑھی‘‘ میں نظر آئیں گے۔ 
سمر ہائی، براؤن منڈے، اسکارس اور ریئل ٹاک جیسے نغموں کیلئے مشہور اے پی ڈھلون کی دستاویزی فلم گزشتہ سال امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK