• Sun, 15 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اے پی سی آر کی مدھیہ پردیش اور راجستھان میں مسلمانوں کے گھروں کی مسماری پر تحقیقی رپورٹ جاری

Updated: August 31, 2024, 9:38 PM IST | New Delhi

اے پی سی آر نے سماجی کارکنان کے ساتھ مل کر راجستھان اور مدھیہ پردیش میں مسلمانوں کی املاک کو مسمار کئے جانے کے واقعات پر دو تحقیقی رپورٹس جاری کی ہے۔ پریس کانفرنس میں موجود مقررین نے ہندوستان کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا اور عوام کو خبردار کیا۔

A glimpse of the press conference. Photo: INN
پریس کانفرنس کی ایک جھلک۔ تصویر: آئی این این

حقوق کے تحفظ کے سرگرم سماجی کارکنان نے ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (APCR) کی شراکت داری میں راجستھان اور مدھیہ پردیش میں جاری ’’بلڈوزر انصاف’’ کی کارروائیوں پر دو تحقیقی رپورٹ جاری کیں۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی حکومت کی مسلمانوں کے مکانات مسمار کرنے اور من مانی گرفتاریاں جیسی غیرعدالتی سزاؤں کی مذمت کی۔ انہوں نے حکومت کے اقدامات کو مذہبی اقلیتی گروہ پر ریاستی کریک ڈاؤن کو خطرناک قرار دیا۔

بلڈوزر جسٹس پر ۲ رپورٹس بعنوان ’’ریاست سے منظور شدہ موبوکریسی: کس طرح ریاستی مشینری فرقہ وارانہ ایجنڈوں اور غیر عدالتی سزاؤں کو فروغ دیتی ہے‘‘ اور ’’اختلافات پر بلڈوزر: مسلم مظاہرین پر ناموزوں ریاستی کریک ڈاؤن‘‘ میں راجستھان اور مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومتوں کے ذریعے مسلمانوں پر تشدد اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک کے مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ان رپورٹس میں ادے پور (راجستھان) اور چھتر پور (مدھیہ پردیش) میں ہونے والے واقعات کی تفصیلات پیش کی گئی ہے، جہاں مسلم سماج کو حکومت کی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا اور سزا کے طور پر ان کے گھروں کو بلڈوزر سے مسمار کرنے جیسے انتہائی درجہ کے اقدامات کئے گئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK