• Sun, 17 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج ’گرامین بھارت بند‘ کی اپیل

Updated: February 16, 2024, 9:22 AM IST | New Delhi

یہ بند اور کسانوں کا احتجاج ضم ہوجائے گا۔ حکومت کی منانے کی کوشش

Farmers in Patiala are standing firm. (PTI)
پٹیالہ میں کسان ڈٹےہوئے ہیں ۔ ( پی ٹی آئی)

 جہاں ایک طرف  کسانوں کی یونین،سمیکت کسان مورچہ نے آج ( جمعہ )کو ’گرامین بھارت بند‘ کی  اپیل کی ہے۔ وہیں دوسری جانب  حکومت کی جانب سے کسانوں کو منانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ 
  جمعرات کو سمیکت کسان مورچہ نے کسانوں اور مزدوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ  جمعہ کو  تمام زرعی سرگرمیاں معطل رکھیں۔‘‘ اس دوران  گاؤں کی دکانیں، بازار اور کاروباربھی بند رہیں گے کیونکہ کئی مزدور یونینوں نے بند کی حمایت کی ہے۔ بائیں بازو کی جماعتیں اور کانگریس بھی بند کی حمایت کر رہی ہیں۔کسان  لیڈر راکیش ٹکیت نے بھی اس بند کی حمایت کی ہے۔  جمعرات کو انہوں  نے کہا ،’’ہم نےگرامین بھارت بند کی اپیل ہے۔ کسان کل(  جمعہ کو ) اپنے کھیتوں میں جا کر کام نہ کریں۔  مزدور بھی ہڑتال پر جائیں گے۔ اس سے پتہ چلے گا کہ تحریک میں کتنے لوگ حصہ لے رہے ہیں؟‘‘
  ’گرامین بھارت بند ‘کا اہتمام صبح۶؍ بجے سے شام۴؍ بجے تک کیا جائے گا۔ کئی اہم شخصیات نے اس بند کی حمایت کی ہے۔ان میں ماہر اقتصادیات پربھات پٹنائک، مؤرخ عرفان حبیب، معاشی مؤرخ ناصر طیب جی، ثقافتی کارکن انیل چندرا اور صحافی پی سائیناتھ شامل ہیں۔گرامین بھارت بند اور کسانوں کا احتجاج ۱۶؍ فروری کو ضم ہو جائے گا کیونکہ کسان دوپہر ۱۲؍ بجے سے شام۴؍بجے تک ملک بھر کی اہم سڑکوں پر چکہ جام میں شامل ہوں گے۔ ملک بھر میں ٹرانسپورٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پنجاب میںاس کا سب سے زیادہ اثر ہوگا کیونکہ یہاں کی حکومت کسانوں کی حمایت کررہی ہے۔
 ادھر سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات کے مطابق کم ازکم امدادی قیمت اور دیگر مطالبات کو تسلیم کرنے کیلئے احتجاج کر نے والے کسانوں کو  منانے کیلئے۳؍ مرکزی وزراءارجن منڈا،پیوش گوئل اور نتیا نند رائے کسانوں لیڈوں سے چنڈی گڑھ میں بات چیت کررہے ہیں۔یہ کسانوں لیڈروں اور مرکزی حکومت کے نمائندوں کے درمیان ملاقات کا تیسرا دور ہے۔ادھر خبر لکھے جانے تک پنجاب، ہریانہ سرحد پر مظاہرین اور سیکوریٹی فورسیز کے درمیان تعطل برقرار ہے۔ شمبھو اور کھنوری بارڈر پر کسانوں کی پیش قدمی سے روکنے کیلئے پولیس اہلکاروں کے ذریعہ آنسو گیس کے گولے داغے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK