Inquilab Logo Happiest Places to Work

زیادہ درجہ حرارت میں بھی کرناٹک میں سیب کی کامیاب کاشت کی جارہی ہے: مودی

Updated: April 28, 2025, 11:58 AM IST | Agency | New Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ عام طور پر یہ مانا جاتا ہے کہ سیب پہاڑوں میں اگائے جاتے ہیں، لیکن کرناٹک میں زیادہ  درجہ حرارت میں بھی سیب کی کاشت کامیاب رہی ہے۔

Prime Minister Narendra Modi. Picture: INN
وزیر اعظم نریندر مودی۔ تصویر: آئی این این

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ عام طور پر یہ مانا جاتا ہے کہ سیب پہاڑوں میں اگائے جاتے ہیں، لیکن کرناٹک میں زیادہ  درجہ حرارت میں بھی سیب کی کاشت کامیاب رہی ہے۔
 اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات میں  اتوار کو  مودی نے کہا ’’ایک پرانی کہاوت ہے ’جہاں چاہ  وہاں راہ‘۔ جب ہم کچھ نیا کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو اپنی منزل پر ضرور پہنچتے ہیں۔ آپ نے پہاڑوں میں کاشت ہونے والے بہت سارے سیب کھائے ہوں گے، لیکن اگر میں آپ سے پوچھوں کہ کیا آپ نے کرناٹک کے سیب کا ذائقہ چکھا ہے؟ تو آپ حیران رہ جائیں گے۔ عام طور پر ہم سب سمجھتے ہیں کہ سیب  صرف پہاڑوں میں اُگتے ہیں لیکن کرناٹک کے باگل کوٹ میں رہنے والے تیلی جی نے اپنے گاؤں کلالی میں سیب کے درخت لگائے جو ۳۵؍ ڈگری سے اوپر کے درجہ حرارت میں بھی پھل دینے لگے ہیں، دراصل تیلی  جی کو کھیتی باڑی کا شوق تھا تو انہوں نے سیب کی کھیتی کو بھی آزمانے کی کوشش کی اور انہیں اس میں کامیابی حاصل ہوئی۔ آن ان کے سیب کے درختوں پر کافی مقدار میں سیب نظر آتے ہیں جسے فروخت کرکے انہیں اچھی آمدنی بھی ہوری ہے۔‘‘
 وزیراعظم نے کہا کہ اب جب سیب کی بات  ہو رہی ہے تو آپ نے کنوری سیب کا نام تو سنا ہوگا۔ سیب کیلئے  مشہور کنور میں زعفران کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔ عام طور پر ہماچل میں زعفران کی کاشت کم  ہی ہوتی تھی لیکن اب کنور کی خوبصورت وادی سانگلہ میں بھی زعفران کی کاشت شروع ہو گئی ہے۔ ایسی ہی ایک مثال کیرالہ کے وائناڈ کی ہے۔ یہاں بھی زعفران اگانے میں کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے کہا ’’لیچی کی کاشت کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ ہم سنتے رہے تھے کہ لیچی بہار، مغربی بنگال یا جھارکھنڈ میں پیدا ہوتی ہے، لیکن اب لیچی جنوبی ہندوستان اور راجستھان میں بھی پیدا ہو رہی ہے۔ تمل ناڈو کے تھرو ویرا آراسو کافی کی  کاشت کرتے تھے، انہوں نے کوڈائی کنال میں لیچی کے درخت لگائے اور ۷؍ سال کی محنت کے بعد ان درختوں پر پھل آنے لگے۔ لیچی کی کاشت میں ملی کامیابی  نے آس پاس کے دیگر کسانوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ جتندر سنگھ راناوت نے راجستھان میں لیچی اگانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔  مودی نے کہا کہ ہم کچھ نیا کرنے کا فیصلہ کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK