مشہور فون کمپنی ایپل نے اپنا سب سے سستا آئی فون ۱۶؍ ای لانچ کر دیا۔ جانئے اس کی خصوصیات اور تفصیل۔
EPAPER
Updated: February 20, 2025, 3:59 PM IST | Washington
مشہور فون کمپنی ایپل نے اپنا سب سے سستا آئی فون ۱۶؍ ای لانچ کر دیا۔ جانئے اس کی خصوصیات اور تفصیل۔
ایپل نے آئی فون ۱۶؍ ای لانچ کیا ہے، جو آئی فون ۱۶؍ تسلسل کا سب سے نیا اور سب سے سستا فون ہے۔ یہ ایپل کے ایس ای ۳؍ کا جا نشین ہے۔ ہو سکتا ہے ایپل نے اس فون کی تیاری بند کر دی ہو ، لیکن اب یہ ۱۶؍ ای کی شکل میں دوبارہ زندہ ہو چکا ہے۔جس میں کئی نئی خصوصیات بھی جوڑی گئی ہیں۔یہ نہ صرف کم قیمت ہے بلکہ سالانہ اپڈیٹ سائیکل کے ساتھ ہے۔
آئی فون ۱۶؍ ای ایپل کا ۲۰۲۵ء کا خصوصی ایڈیشن آئی فون ہے، جو جدید ترین ایپل سلی کون جیسی ٹیکنالوجی کا حامل ہے۔جس میں اس کا پہلا ۵؍جی موڈیم بھی شامل ہے۔اور جدید ترین اے آئی فیچر کیلئے نسبتاً ڈیٹڈ ڈیزائن کے ساتھ ہے۔ ہر کسی کی خواہش رہتی ہے کہ ایک ایسا آئی فون جو سستا تو ہو ساتھ ہی تمام جدیدفیچر کے ساتھ، یہ فون ان تمام لوگوں کی خواہش کی تکمیل ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ہندوستان-قطر کی شراکت ٹیکنالوجی اور انٹرپرینیورشپ کے ستونوں پر مبنی ہوگی: گوئل
آئی فون ۱۶؍ ای کی قیمت بالترتیب ۱۲۸؍ جی بی کیلئے ۵۹؍ ہزار ۹۰۰؍روپئے، ۲۵۶؍ جی بی کے لیے ۶۹؍ ہزار ۹۰۰؍ روپئے اور ۵۱۲؍ جی بی کیلئے ۸۹؍ ہزار ۹۰۰؍ روپئے ہے۔یہ ۲۸؍ فروری سے اسٹور اور آن لائن دستیاب ہوگا اور ۲۱؍فروری سے پری آرڈر شروع ہوں گے۔