Inquilab Logo

ایپل کی جانب سے ٹویٹر کو اپنے ایپ اسٹور سے ہٹانے کی دھمکی؟

Updated: November 30, 2022, 12:11 PM IST | Agency | Washington

ٹویٹر کے نئے مالک ایلون مسک نےبتایا کہ کمپنی نےانہیں اشتہار دینا بھی بند کر دیا ہے،سوال کیا’یہ کیا ہو رہا ہے؟‘

Elon Musk.Picture:INN
ایلون مسک۔ تصویر :آئی این این

 ایلون مسک نے کہا ہے کہ ایپل نے ٹویٹر کو اپنے ایپ اسٹور سے ہٹانے کی دھمکی دی ہے اور اس کی وجہ نہیں بتائی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی فون بنانے والی کمپنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اشتہار دینا بند کر دیا ہے۔اس سلسلہ میں ایلون مسک نے کئی ٹویٹ بھی کئے ہیں۔ٹویٹر اور ٹیسلا کے ارب پتی سی ای او نے کہا کہ ایپل مواد میں اعتدال کے مطالبات پر ٹویٹر پر دباؤ ڈال رہا ہے۔
  ایپل کی طرف سے کی گئی کارروائی غیر معمولی نہیں ہوگی کیونکہ کمپنی معمول کے مطابق اپنے قوانین کو نافذ کرتی ہے۔ اس کے تحت اس نے گب اور پارلر جیسی ایپس کو ہٹا دیا ہے۔ ایپل نے اپنے مواد اور اعتدال کے طریقوں کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد پارلر کو ایپل نے ۲۰۲۱ء میں بحال کر دیا تھا۔ایپل نے ٹوئٹر پر اشتہارات بند کر دیئے مسک، جنہوں نے گزشتہ ماہ ٹویٹرکو ۴۴؍ بلین ڈالر میں خریدا، نے ایک ٹویٹ میں کہا، ’’ایپل نے زیادہ تر ٹویٹر پر اشتہارات بند کر دیے ہیں۔‘‘ کیا وہ امریکہ میں آزادی اظہار سے نفرت کرتے ہیں؟ بعد ازاں انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں ایپل کے سی ای او ٹم کک کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا، ’یہاں کیا ہو رہا ہے؟‘ اس معاملے میں جب نیوز ایجنسی نے ایپل سے ردعمل حاصل کرنے کی کوشش کی تو ایپل نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔ اشتہارات کی پیمائش کرنے والی فرم پاتھا میٹکس  کے مطابق، `دنیا کی سب سے قیمتی فرم مانی جانے والی اپیل کمپنی نے ۱۰؍ سے ۱۶؍ نومبر کے درمیان ٹویٹر اشتہارات پر ایک اندازے کے مطا بق ایک لاکھ ۳۱؍ ہزار ۶۰۰؍ امریکی ڈالر خرچ کئے جو کہ مسک کے ٹوئٹر ڈیل کو قطعیت دیئے جانے سے ایک ہفتہ پہلے ۱۶؍ اکتوبر سے ۲۲؍ اکتوبر کے درمیان ۲۰؍ ہزار ۸۰۰؍ امریکی ڈالر سے کم ہے۔
  یاد رہے کہ ٹویٹر کو ایلون مسک نے حال ہی میں خریدا ہے۔ کمپنی کو قبضے میں لیتے ہی انہوں نے کئی فرمان جاری کئے ہیں جن میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم  میں تبدیلیوں کے علاوہ ملازمین کی تعداد میں تخفیف بھی شامل ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK